ہندوستان لڑاکا طیارہ اور میزائلس فروخت کرنے کا اہل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-23

ہندوستان لڑاکا طیارہ اور میزائلس فروخت کرنے کا اہل

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اسلحہ کی برآمدات میں اضافہ کی ضرورت پر زور دینے کے ساتھ ڈی آرڈی او نے کہا ہے کہ ہندوستان لڑاکا طیارہ اور میزائلس فروخت کرسکتا ہے ۔جن کی تیاری کی لاگت چین جیسے ممالک کی جانب سے فروخت کئے جانے والے چند ایسے ہی اسلحہ سے کافی کم ہوگی ۔ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن(ڈی آر ڈی او) کے سربراہ اویناش چندر نے کہا کہ ملک کو ہتھیاروں کے نظام کی برآمدات کے لئے ایک پالیسی میکانزم کی ضرورت ہے ۔ ٖڈیفنس ریسرچ ایجنسی نے ایک مقررہ وقت میں دوست بیرونی ممالک کو اسلحہ کی فروخت کے لئے ایک سنگل ونڈو منظوری کی صلاح دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس آلات کی ایک فہرست ہے جس میں ہلکے لڑاکا طیارے تیجاز’آکاش‘ ایر ڈیفنس سسٹم، میزائلس کے پراہاکلاس اور کئی نظاموں کے ساتھ برہموز سوپر سونک کروز میزائلس شامل ہیں جو برآمد کئے جاسکتے ہیں ۔ چندر نے کہا کہ ہم برآمد کی قوت محرکہ کو فروغ دینے کے لئے ایک طریقہ کار اور ہتھیاروں کے نظاموں کو برآمد کے لئے ایک پالیسی میکانزم پر بھی غوروخوض کررہے ہیں ۔ ڈی آر ڈی او سربراہ نے اس وقت یہ بات کہی جب ان سے وزیر اعظم کے حالیہ تبصروں کے تعلق سے پوچھا گیا کہ ہندوستان کو اپنے ہتھیار تیار کرنا چاہئے اور دیگر ممالک کو انہیں سربراہ بھی کیاجان چاہئے ۔ تیجاز ایک لائٹ ویٹ ملٹی رول ، سنگل انجن ٹیکٹیکل لڑاکا طیارہ ہے آکاش زمین سے فضا میں داغا جانے والا میزائل ہے ۔ اور اس کی ضرب لگانے کا فاصلہ25کلو میٹر ہے ۔ پراہار 150کلو میٹر فاصلہ تک ضرب لگانے والا ٹکٹیک میزائل سسٹم ہے جب کہ برہموس290کلو میٹر تک کے فاصلہ تک ضرب لگانے کی صلاحیت کے ساتھ ایک سوپر سونگ کروز میزبان ہے ۔ ہندوستان سے اسلحہ حاصل کرنے والے ممالک کے لئے قیمت کے فائدے کے تعلق سے پوچھنے پر چندر سنگھ نے ہندوستانی ہتھیار کئی گنا انتہائی سستے ہوتے ہیں۔ اسٹراٹیجک میزائل جیسے کئی دیگر سسٹم بھی ہیں۔ طویل فاصلاتی میزائلس جو چین نے سعودی عرب کو فروخت کئے ہیں اور جس کو ہم تیار کریں تو اس کی قیمت ایک تہائی یا ایک چوتھائی ہوگی ۔

India can export fighter planes, missiles: DRDO chief

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں