وزارت فینانس کے پانچ ملازمین کو چار سال جیل کی سزا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-23

وزارت فینانس کے پانچ ملازمین کو چار سال جیل کی سزا

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزارت فینانس کے پانچ ملازمین کو جن میں سے تین سبکدوش ہوچکے ہیں اور دیگر ایک ملازم کو دھوکہ دہی کے ذریعہ4.2لاکھ روپے رخصت کے وقت سفر کی رعایت کی پیشگی رقم کے طور پر حاصل کرنے کے لئے ایک مقامی عدالت کی جانب سے چار سال کی جیل کی سزا سنائی گئی ہے ۔ خصوصی سی بی آئی جج سنجیو جین نے تین ریٹائرڈ افراد کے بشمول چھ افراد کو انسداد کرپشن ایکٹ اور مجرمانہ سازش، دھوکہ دہی اور جعلسازی سے متعلق آئی پی سی کی دفعات کے تحت قصور وار قرار دیا گیا ہے ۔ عدالت نے کہا کہ یہ ایک سخت اور واضح پیام ہے جو ہر ایک کو دیاجانا چاہئے کہ کوئی بھی شخص بدعنوانی کو پوشیدہ نہیں رکھ سکتا اور کسی بھی طریقہ سے بدعنوانی کو چھپا نہیں سکتا ۔ یہ پیام ایک ایسے وقت دیا گیا ہے جب سماج کا ایک چھوٹے طبقہ کا یہ ادراک ہے کہ اگر کرپشن کامیابی کے لئے محفوظ اور قلیل مدتی راستہ ہے جو نہ ہی صحیح ہے اور نہ سچا ہے ۔ کرپشن کو برداشت کرنا ایمانداری کو برداشت نہ کرنے کے مترادف ہے ۔ جج نے کہا کہ بہت ہوچکا اب آپ کو یہ احساس ہونا چاہئے کہ یہ ادراک ناگوارہے۔ پیام یہ ہونا چاہئے کہ کرپشن کامیابی کا محفوظ اور قلیل مدتی راستہ ہے بلکہ یہ جیل کا ایک راستہ ہے ۔ہر دیوار پر اب یہ تحریر ہونی چاہئے کہ جو بھی رشوت کھائے گا سیدھا جیل جائے گا ۔ جج نے خاطیوں کو سزا سناتے ہوئے یہ ریمارکس کئے عدالت نے وزارت فینانس کے67سالہ لکشمی چند،55سالہ بالا سنگھ کسانا،55سالہ بھگوان سنگھ ،63سالہ رگھویندر کمار اور70سالہ جے ایل چوپڑا ، چاندکمار اور چوُپڑا کو جیل کی سزا سنائی جوا اب سبکدوش ہوچکے ہیں۔ عدالت نے52سالہ ایس کے ڈی داس نائک کو بھی سزا سنائی جو قبل ازیں وزارت فینانس میں تھے ۔ اور اب کرشی بھون میں وزارت دیہی ترقی میں کارگزار ہیں ۔ عدالت نے چاند کسانا ، سنگھ، کمار اور نائک پر فی کس ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا اور چوپڑا پر50ہار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ عدالت نے تاہم پرشوتم لال کو بری کردیا جو وزارت فینانس میں ایک چپراسی تھا ۔ اس کو شبہ کا فائدہ دیتے ہوئے کیس میں بری کردیا ۔ دو ملزمین رمیش چندر شکلا اور دیوا کرڈکشٹ کیس کے زیر التوا رہنے کے دوران فوت ہوچکے تھے ۔ وزارت فینانس ، محکمہ مال میں انڈر سکریٹری اندرا مورتی کی جانب سے شکایت پر20اپریل2000کو سی بی آئی نے ان ملزمین کے خلاف ایک کیس درج کیا تھا۔

LTC scam: 5 government employees jailed for four years

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں