عراق میں ہندوستانیوں کی سلامتی پر حکومت کیرالہ کا مرکز سے ربط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-15

عراق میں ہندوستانیوں کی سلامتی پر حکومت کیرالہ کا مرکز سے ربط

کوٹیم
پی ٹی آئی
حکومت کیرالہ نے عراق کے گڑ بڑ زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے ملیالی باشندوں کی سلامتی کے بارے میں مرکز کے ساتھ ربط میں ہے چیف منسٹر اومن چنڈی نے آج یہ بات بتائی ۔ چنڈی نے کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ کیرالہ کے شہری صحیح سلامت ہیں جن میں سے بیشتر نرسس ہیں اور ان کی صحیح تعداد دستیاب نہیں ہیں۔ چنڈی نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے مرکز سے درخواست کی ہے کہ وہ کیرالہ افراد کی بحفاظت واپسی کے لئے اقدامات کرے کیوں کہ وطن میں ان کے رشتہ دار بے چین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دستیاب معلومات کے مطابق ایک جگہ214ملیالی اور دوسری جگہ 124ملیالی موجود ہیں۔ ہم مرکز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بغداد میں واقع ہندوستانی سفارت خانے سے ان کی بحفاظت منتقلی کے لئے اقدامات کرے۔ چنڈی نے کل وزیر خارجہ سشما سوراج سے کہا تھا کہ وہ عراق کے گڑ بڑ زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو وطن واپس لانے کے اقدامات کریں۔

Rescue Students, Nurses Stranded in Iraq: Chandy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں