پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک کی معاشی صحت کو بہتر بنانے کے لئے آئندہ دو برسوں کے دوران سخت فیصلے کرنے کا انتباہ دیا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ بعض طبقات ان فیصلوں کو پسند نہیں کریں گے ۔ انہوں نے سابقہ یوپی اے حکومت کو معیشت سے نمٹنے کے انداز پر تنقید کی ۔ بی جے پی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مالیاتی نظم پیدا کرنے کے لئے آئندہ ایک دو سال میں سخت فیصلے اور اقدامات کرنا ضروری ہے ۔ جن سے ملک کا اعتماد بحال ہوگا۔ تقریباً گزشتہ تین ہفتوں کے دوران جب سے انہوں نے اقتدار کی باگ ڈور سنبھالی ہے یہ پہلا موقع ہے جب مودی نے سابقہ حکومت منموہن سنگھ کی کارکردگی پر تنقید کی ہے ۔ مودی نے کہا کہ میں نے ان حالات میں ملک کی عنان سنبھالی ہے جب سابقہ حکومت نے کچھ بھی نہیں چھوڑا ہے انہو ں نے سب کچھ خالی کردیا ہے ۔ ملک کی معاشی حالت بدترین ہوگئی ہے ۔ مودی نے کہا کہ ریاستوں کی خوشحالی ملک کی ترقی میں مضمر ہے انہوں نے کہا کہ ماضی کے برخلاف ریاستی حکومتوں کو اب فنڈس کے لئے مرکز سے گڑگڑانا نہیں پڑے گا۔
PM Modi warns of tough measures on economic front
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں