داخلی سلامتی کو مستحکم کرنے وزیر داخلہ روڈ میپ کے خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-03

داخلی سلامتی کو مستحکم کرنے وزیر داخلہ روڈ میپ کے خواہاں

مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج نیم فوجی فورسس اور مرکزی سیکوریٹی اداروں کے سربراہوں سے ملاقات اور ملک کی داخلی سلامتی کومستحکم کرنے روڈ میاپ تیار کرنے کی خواہش کی ۔ اجلاس کے دوران جو تقریباً30منٹ رہا ، وزیر داخلہ نے واضح کردیا کہ روڈ میاپ کی تیاری کے دوران سیکوریٹی ایجنسیاں ترقی کے پہلوؤں کو بھی مد نظر رکھیں ۔ اجلاس میں نیم فوجی فورسس کے سربراہوں کے علاوہ قومی سلامتی مشیر اجیت دوول ، انٹلی جینس بیورو کے سربراہ آصف ابراہیم اور ریسرچ اینڈ انا لائنسنس ونگ(را) کے سربراہ الوک جوشی نے بھی شرکت کی ۔ وزیر داخلہ کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے کے بعد راج ناتھ سنگھ نے اپنے محکمہ کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ داخلی سلامتی پر اپنے مشوروں کے ساتھ آگے آئیں اور مرکز اور ریاستوں کے درمیان باہمی تعاون کو بہتر بنانے کی تجاویز پیش کریں ۔ انہوں نے پڑوسی ممالک کے ساتھ سرحدی تنازعات کو قومی مفادات سے سمجھوتہ کئے بغیر حل کرنے کے مشوروں کو بھی ان تجاویز میں شامل کرنے کے لئے کہا تھا۔نکسلائٹس ، مرکز۔ ریاست تعلقات ، شمال مشرق اور جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے داخلی سلامتی سے نمٹنے والے اہم ڈویژنس کو یہ بھی ہدایت دی گئی کہ اگلے چند روز میں داخلہ سلامتی کو بہتر بنانے کا روڈ میاپ تیار کرے ۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی سرحدپر درپیش مسائل جیسے بنگلہ دیش سے در اندازی اور سرکریک پر پاکستان سے جاری تنازعہ کے بارے میں راج ناتھ سنگھ کو واقف کروادیا گیا ہے اور ان کے حل کے راستوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے ۔

Rajnath seeks roadmap for strengthening internal security

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں