ملک کی 29 ویں ریاست کے پہلے وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راؤ نے حلف اٹھایا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-03

ملک کی 29 ویں ریاست کے پہلے وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راؤ نے حلف اٹھایا

KCR-first-CM-Telangana
تلنگانہ راشٹرسمیتی کے صدر کے چندر شیکھر راؤ نے ملک کی29 ویں ریاست تلنگانہ کے پہلے چیف منسٹر کی حیثیت سے آج حلف لیا۔ ان کے علاوہ گیارہ وزراء کو بھی عہدہ و راز داری کا حلف دلایا گیا ۔ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے جنہیں تلنگانہ کے گورنر کی حیثیت سے قبل ازیں حلف دلایا گیاتھا راجبھون کے سبزہ زار پر منتعقدہ ایک تقریب میں چندر شیکھرراؤ کو چیف منسٹرکی حیثیت سے حلف دلایا چندر شیکھرراؤ نے تلگو زبان میں خدا کے نام پر حلف لیا۔ حلف برداری کی اس تقریب میں محمد محمود علی، ٹی راجیا، این نرسمہماریڈی(داخلہ) اینٹلا راجندر(فینانس) پوچا رام سرینو اس ریڈی، ٹی ہریش راؤ ، ٹی پدما راؤ ، پی مہیندر ریڈی، کے ٹی راما راؤ، جوگو رامنا اور جی جگدیشو ر ریڈی کو وزراء کی حیثیت سے حلف دلایا گیا ۔ کے ٹی راما راؤ کے سی آرکے فرزند ہیں جب کہ ہردیش راؤ ان کے بھانجے ہیں ۔ اس تقریب میں صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ورکن پارلیمنٹ بیرسٹراسد الدین اویسی، مجلس کے ارکان مقنہہ مسرساحمد پاشاہ قادری، ممتاز احمدخاں، محمدمعظم خاں، احمدبلعلہ ، جعفر حسین معراج، کوثرمحی الدین کے علاوہ میئر محمدماجد حسین ، سابق چیر منسٹراین بھاسکر راؤ ، سبکدوشاسپیکر اے پی اسمبلی این منوہر، صدر نشین کونسل آندھرا پردیش ، داکٹر اے چکراپانی کانگریس کے ارکان مقننہ یادو ریڈی، پی سدھاکر ریڈی، فاروق حسین ،بی جے پی قائدین بنڈارو دتاتریہ، کشن ریڈی ، رامچندراریڈی ، اعلی و سیول پولیس عہدیدار اور کئی کئی اہم شخصیتیں بھی تقریب میں موجود تھیں ۔ تلگو دیشم پارٹی کی جانب سے کوئی نمائندہ شیرک نہیں ہوا جب کہ سابق چیف منسٹرمتحدہ آندھرا پردیش کرن کمار ریڈی اور صدر تلنگانہ پی سی سی پونالہ لکشمیا بھی اس تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی دختر و رکن پارلیمنٹ کے کویتا کے علاوہ ٹی آر ایس کے کئی ارکان پارلیمنٹ ارکان اسمبلی و کونسل اور دوسروں نے اس تقریب میں شرکت کی ۔ محمد محمود علی نے اردو زبان میں اللہ تعالیٰ کے نام پر عہدہ و راز داری کا حلف لیا جب کہ بشمول چیف منسٹر تمام وزراء نے تلگو زبان میں حلف لیا ۔ چندر شیکھر راؤ کی بارہرکنی کابینہ میں محمدمحمود علی اور ٹی راجی اکوڈپٹی چیف منسٹر کا رفتبہ دیا گیا۔ چیف منسٹرنے ایس سی، ایس ٹی ، بی سی اور القلیتوں سے متعلقامور کے بشمولکئی قلمدان اپنے پاس رکھے ہیں۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد چندر شیکھر راؤ تلنگانہ کے پہلے یوم تاسیس سرکاری تقریب میں شرکت کے لئے پریڈ گراؤنڈ روانہ ہوئے ۔ حلف برداری سے قبل وہ یادگار شہیداں تلنگانہ گن پارک باغعامہ پہنچے جہاں انہوں نے شہیدان تلنگانہ کو خراج عقیدات پیش کیا۔ راج بھون میں جہاں چیفمنسٹر و دیگر وزراء کو حلفدلایا گیا سخت سیکوریٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ چیفمنسٹرچندرشیکھرراؤ کی شریک حیات کا لیڈی گورنر ویملا نرسمہن نے خیر مقدمکیا۔ سبکدوش چیف سکریٹریڈاکٹر پی کے موہنتی اور تلنگانہ کے پہلے چیف سکریٹری راجیو شرماحلفبرداری تقریب میں موجود تھے ۔

K Chandrasekhar Rao sworn-in as first CM of Telangana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں