چیف منسٹر امیدوار کی حیثیت سے پیش ہونے راج ٹھاکرے کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-02

چیف منسٹر امیدوار کی حیثیت سے پیش ہونے راج ٹھاکرے کا فیصلہ

حالیہ لوک سبھا انتخابات میں سیاسی تبدیلی کی روشنی میں مہاراشٹرا میں منعقد ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات کے موقع پر ایم این ایس صدر راج ٹھاکرے نے خود کو بطور چیف منسٹر امیدوار پیش کیا ہے۔45سالہ ٹھاکرے نے کہا ہے کہ وہ نہ صرف اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کریں گے بلکہ اگر ان کی پارٹی بر سر اقتدار آئے تو وہ خود کو وزارت اعلیٰ کے امیدوار کے طور پر پیش کریں گے ۔ اس تبدیلی کو جس کا کانگریس نے قدر جھجک سے خیر مقدم کیا ہے وہیں بی جے پی اور شیو سینا ابھی تک اس مسئلہ پر مباحث میں مصروف ہیں کہ کسے بطور چیف منسٹر امیدوار پیش کیا جائے گا۔ اگر وہ انتخابات میں مقابلہ کرتے ہیں تو اس صورت میں وہ انتخابات میں ٹھاکرے خاندان کی جانب سے مقابلہ کرنے والے دوسرے فرد بن جائیں گے ۔ قبل ازیں ان کے چچا زارد بھائی وایم این ایس کی سینئر قائد شالینی ٹھاکرے نظٰیر قائم کی تھی ۔ لوک سبھا انتخابات کے بعد ا پنے پہلے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلی انتخابات میں راست مقابلہ کریں گے ۔ عوام یقیناًہمیں چاہتے ہیں لیکن اگر ہم ان کا اعتماد جیتنے میں کامیاب ہوجائیں اور اگر وہ میری پارٹی کو فیصلہ کن جیت سے ہمکنار کریں تب میں ایم این ایس حکومت کی قیادت کروں گا ۔ ان کے اس اعلان کا مجمع نے پرجوش خیر مقدم کیا ۔2014لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے کو شاندار فتح دلانے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی ستائش کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہا کہ مودی کا اثر ہے جس کی وجہ سے انہیں ریاستی سیاست میں انتخابی جست لگانے پر مائل کیا ہے۔ ٹھاکرے نے کہا لوک سبھا انتخابات کا غور سے مطالعہ کرنے کے بعد مجھے اس کا پورا بھروسہ ہے کہ ایم این ایس اسمبلی انتخابات میں پیش رفت حاصل کرے گی ۔ اسی وجہ سے میں نے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اعلان جس نے سیاسی گوشوں کو حیران کردیا ہے امکان ہے کہ یہ بی جے پی ۔ ایس ایس او اور اس کے حلیفوں کو مجبور کرے گا کہ وہ کانگریس این سی پی اتحاد سے اقتدار پر قبضہ کرنے کی اپنی حکمت عملی پر مکرر غور کریںَ یہ اتحاد1999سے مسلسل ریاست میں بر سر اقتدار رہے۔ شوسینا کے آنجہانی صدر بال ٹھاکرے کے بھتیجے راج ٹھاکرے کے چچا زاد بھائی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ ناقابل مصالحت اختلافات کے بعد2006میں پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔ ادھو ٹھاکرے اب شیو سینا کے صدر ہیں۔ راج ٹھاکرے جنہوں نے وزارت کے لئے مودی کی کھلے عام تائید کی تھی ریاست میں این ڈی اے کے خلاف 10امیدوار کھڑے کئے تھے ۔

Raj Thackeray projects himself as CM candidate

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں