جون میں بارش کے قومی مجموعی اوسط میں 42 فیصد کمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-30

جون میں بارش کے قومی مجموعی اوسط میں 42 فیصد کمی

ملک بھر میں جاریہ سال جون میں بارش کا قومی مجموعی اوسط42فیصد کم رہا ۔ یہ گزشتہ113برسوں میں بارہواں واقعہ ہے جب بارش اس ماہ زائد از30 فیصد تھی ۔ ایک خانگی پیش قیاسی کرنے والی ایجنسی نے یہ بات کہی۔ گجرات اور راجستھان جیسی ریاستوں میں بارش میں زائد از80فٰصد کی کمی ہوئی ہے۔ راحت یہ ہے کہ مانسون جولائی کے پہلے ہفتہ میں دوبارہ سرگرم ہونے کا امکان ہے اور 5جولائی سے قوی دارالحکومت اور شمالی مغربی میدانی علاقوں میں بارش ہوگی اب تک مانسون کی بارش کا قومی مجموعی اوسط گھٹ کر 42فیصد رہا ہے ۔ ایک خانگی موسم کی پیش قیاسی کرنے والی ایجنسی اسکائی نیٹ نے یہ اطلاع دی ہے۔ گجرات انتہائی خوش موسمی حالات سے دوچار ہے ۔ اور یہاں خسارہ17جون تک78فیصد سے بڑھ کر88فیصدہوگیا ہے۔ اسی طرح حتی کہ راجستھان کو بارش میں بہت زیادہ کمی کا سامنا ہے ۔ شمالی علاقوں میں مانسون کی حد ، ویراول، سورت ، ناسک ، واشم ، دامور اور سلطان پور تک محدود ہے ۔ مغربی علاقہ میں مسلسل تیرہویں روز مانسون کی سرگرمی ویراول، سورت اور ناسک تک محدود ہے ۔ ملک میں بارش گزشتہ ہفتہ کی بہ نسبت اس ہفتہ کسی قدر زیادہ پیش رفت دیکھی جارہی ہے ۔ یکم جون تا25جون74.4ملی میٹر بارش ہوئی ہے ۔ جو نارمل124.5ملی میٹر کی بہ نسبت40فیصد کم ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا ہے کہ ملک میں یکم تا 18جون 45فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ جب کہ پہلی بارش زیادہ ہونے کی توقع کی جارہی تھی ۔ یکم تا17جون معمول کی بارش78.8ملی میٹر کی بہ سبت صرف43.4ملی میٹر ہوئی ہے ۔ وسطی اور شمال مغربی ہندوستان میں یکم تا 25جون کم بارش ریکارڈ ہوتی ہے ۔ شمال مغربی ہندوستان میں مانسون کی بارش نارمل48.3فیصد کی بہ نسبت صرف25.0ملی میٹر ہوئی ہے جو48فیصد کم ہے جب کہ وسطی ہندوستان میں نارمل بارش118.9ملی میٹر ہوتی تھی تاہم اس کی بہ نسبت صرف51.4ملی میٹر بارش ہوئی ہے جو 57فیصد کم ہے۔ محکمہ موسمیات نے بھی کہا ہے کہ مانسون جولائی کے پہلے ہفتہ میں سرگرم ہوگا۔ جولائی کے آغاز میں شمالی مغربی ہندوستان میں ایک تازہ مغربی خلل کا اثر ہوگا۔ ہم توقع کررہے ہیں کہ مانسون کی ہلکی بارش اور مغربی خلل پر غوروخوض کررہے ہیں ۔ یہ شمالی اتر پردیش ، ہماچل پردیش اور جموں ڈیویژن میں مانسون کی پیشرفت میں مددگار ہوگی۔ آئی ایم ڈی ڈائرکٹر ڈی پی یادو نے یہ بات کہی ۔ ہندوستان میں اسکائی میٹ کے میٹرو لوجی ڈیویژن کے مطابق کونکن اور گوا میں بارش کی قلت کا پیمانہ بڑھ سکتا ہے ۔ جس میں اس وقت بارش میں56فیصد کی کمی ہے ۔ ساحلی کرناٹک میں بارش کی کمی35فیصد ہے ۔ اور کیرالا میں تقریباً24فیصد ہے لیکن موجودہ موسمی نظام بارش کے اس خسارہ کو کسی حد تک کم کرسکتا ہے ۔ بحیرہ عرب میں ایک تازہ تموج کی وجہ سے مغربی ساحل کے لئے کچھ اچھی خبریں ہیں ۔ کہ یکم جولائی تک ساحلی پٹی پر مانسون کی وجہ سے بارش ہوسکتی ہے ۔ تاہم جنوب، مشرقی اور شمال مشرقی ہندوستان میں علاقہ کے دیگر حصوں کی بہ نسبت بہتر بارش ہوئی ہے ۔

Rains Failing Over India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں