ریلوے امتحانی پرچوں کے افشاء پر ریلوے عہدیدار گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-30

ریلوے امتحانی پرچوں کے افشاء پر ریلوے عہدیدار گرفتار

مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) جنوب مغربی ریلوے نے لوکو پائلٹ سمیت مختلف عہدوں کے لئے اتوارکے روز بنگلور میں ہونے والے امتحان سے قبل پرچہ افشاء کرنے کے ایک بڑے معاملہ کا پردہ فاش کیا ہے ۔ سی بی آئی نے یہ بات کہی ۔ ایجنسی نے پرچہ افشاء کرنے والے ریلوے کے چیف ویجی لینس انسپکٹر اور ایک وکیل سمیت14افراد کو بنگلور سے گرفتار کرلیا ۔ اس معاملہ کا ایک اہم ملزم اور بنگلور ڈویژن کا ایک افسر فرار بتایاجارہا ہے ۔ دلال کے طور پر کام کرنے والے ایک وکیل کو بھی گرفتار کیاگیا ہے ۔ ہندوستانی ضابطہ اخلاق اور بدعنوانی کی روک تھام کے دفعات کے تحت متعلقہ مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ گھپلے سے متعلق نقدی اور دیگر دستاویزات برآمد کرلی گئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سی بی آئی ٹیم نے کرناٹک کے بنگلور شہر کے ایک اپارٹمنٹ میں6:30بجے دن تلاشی مہم آپریشن کے طور پر دھاوا کیا۔ ملزمین کے احاطہ اور دیگر مقامات پر تفتیش کاروں کو متعین کیا گیا تھا ۔ سی بی آئی نے یہ بات کہی ۔ جہاں 13امیدواروں کو روکا گیا تھا کہ انہیں آج منعقد ہونے والے امتحانی پرچہ سوالات کو5لاکھ کے عوض فروخت کیاجانا طے پایا تھا ۔ ان امیدواروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ چند پرچہ سوالات اور1لاکھ 50ہزار ضبط کرلئے گمے ۔

Railway officials arrested for leaking exam question papers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں