حریف شریف - 72 زبانوں کے قرآنی تراجم دستیاب - اسمارٹ فون پر اپ لوڈ کی اجازت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-26

حریف شریف - 72 زبانوں کے قرآنی تراجم دستیاب - اسمارٹ فون پر اپ لوڈ کی اجازت

مکہ
یو این آئی
مسجد حرام میں72مختلف غیر ملکی زبانوں میں تلاوت ترجمہ اور تفسیر سننے کا انتظام کیاگیا ہے ۔ مسجد حرام کے ایک سینئر ذمہ دار علی حامد النجفی نے بتایا ’’ہم نے اسٹیٹ آف آرٹ ٹکنالوجی کے اہتمام کے ذریعہ مسجد میں موجود افراد کو اسمارٹ فون میں قرآن مجید اپ لوڈ کرنے کی سہولت دی ہے ۔ یہ سہولت کسی ایک زبان میں اپ لوڈ کرنے کی نہیں ہے بلکہ دنیا کی72زبانوں میں ہ‘‘۔ اسی طرح ترجمے پر مبنی ’’وائس اوور‘‘ کے ساتھ بھی قرآن مجید ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت دستیاب ہوگی ۔ علی حامد النجفی کے مطابق’’ان زبانوں میں سنہالی، تلگو ، صومالی اور چینی زبان کے تراجم بھی شامل ہیں‘‘۔ دریں اثناء مسجد حرام میں قرآن پاک رکھنے کے لئے موجود شیلفوں کی تعداد دوگنی کردی گئی ہے ۔ اب بیت اللہ میں رکھے 4ہزار شیلفوں میں قرآن پاک کے 9,50,000نسخے موجود ہوں گے ۔ نماز تراویح اور نماز تہجد کی ادائیگی کے لئے6امام حضرات کو ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ ان6امام حضرات میں جناب عبدالرحمن السدیس، سعود الشریم ، عبداللہ الجوہانی، ماہر المعاقلی، خالد الغامدی اور بندر بلیلہ شامل ہیں۔ رمضان کے دوران عمرہ پر آنے والوں کا ہجوم بہت رہتا ہے اس سلسلہ میں خصوصی حفاظتی انتظامات بھی کرلئے گئے ہیں اور 2ہزار کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں ۔ مکہ کے ریجنل پولیس سربراہ میجر جنرل عبدالعزیز السولی کا کہنا ہے کہ مسجد حرام میں آنے والے ہر فرد کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی ۔ رمضان کے دوران خانہ کعبہ کے آس پاس گاڑیوں کی آمد و رفت پر سخت پابندی ہوگی تاکہ پیدل چلنے والے عبادت گزاروں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔

مکہ سے سعودی گزٹ کی ایک علیحد ہ اطلاع کے بموجب حرم شریف اور اس کے پلازا میں مختلف مقامات پر2ہزار کیمرے نصب کئے گئے ہیں تاکہ سارقوں اور پاکٹ ماروں کو پکڑا جاسکے ۔ ایک سنیئر سیکوریٹی عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ حرم میں24گھنٹے سادہ لباس میں پولیس ملازمین بھی رہیں گے تاکہ چوری اور دیگر جرائم کو روکا جائے ۔ مکہ ڈیلی نے یہ بات عمرہ سیکوریٹی پولیس کے کمانڈر میجر جنرل عبدالعزیز سولی کے حوالہ سے بتائی ۔ ال سولی پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے جس میں مکہ پولیس کے اعلی عہدیداروں نے بھی شرکت کی ۔ ال سولی نے کہا کہ رمضان کے مقدس ماہ کے دوران زائرین اور وزیٹرس کی حفاظت اور سیکوریٹی کو برقرار رکھنے کے لئے تمام سیکوریٹی شعبہ حصہ لیں گے ۔ عبادتوں ریاضتوں کے لئے ساز گار ماحول کا تیقن دینے والی خدمات کے ساتھ ہم وہاں موجود رہیں گے ۔ روڈ سیکوریٹی فورسس کے کمانڈر میجر جنرل خالد نشاۃ نے کہا کہ سلطنت میں تمام شاہراہوں کے علاوہ مکہ اور مدینہ کی سمت جانے والی تمام سڑکوں کی سختی سے نگرانی ہماری ذمہ داری رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کی خاص طور پر مقدس ماہ رمضان کے دوران حفاظت اور سلامتی کا تیقن دینے کے لئے مکہ اور مدینہ جانے والی سڑکوں پر سیکوریٹی فورسس کے لئے57سنٹرس ہوں گے ۔ ڈائرکٹر آف ٹریفک میجر جنرل عبدالرگمان عبداللہ ال مقبل نے کہا ٹریفک پلان ٹریفک کی نقل و حرکت ، پارکنگ ایر یاز چلانے اور سرنگوں میں ٹریفک پر کنٹرول کرنے کو منتظم بنانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے ۔ مکہ کے لئے اصل ابواب الداخلہ پر پارٹی پارکنگ لاٹس ، باہر سے آنے والے افراد کے لئے ہوں گے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان پارکنگ جگہوں پر تقریباً1400بسیں موجود رہیں گی تاکہ زائرین کو24گھنٹے حرم شریف لایا اور لے جایا جائے ۔ مکہ کے اہلیان کے لئے مقدس شہر کے اندر بھی پارکنگ لاٹس ہوں گے جن کا استعمال حرم شریف آنے اور وہاں سے جانے کے لئے کیاجائے گا۔

Qur'an available in 72 languages at Grand Mosque

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں