عراق میں ماوراء عدالت قتل اور اغوا کی تحقیقات کرائی جائیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-26

عراق میں ماوراء عدالت قتل اور اغوا کی تحقیقات کرائی جائیں

اقوام متحدہ
پی ٹی آئی
عراق میں اقوام متحدہ کے مشن نے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ ماراء عدالت ہلاکتوں اور اغواء کے وارداتوں کی تحقیقات کرائیں اور خاطیوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں ۔ مغویہ افراد میں ہندوستانی اور ترکی کے شہری شامل ہیں ۔، عراق میں اقوام متحدہ کے معاون مشن ( یو این اے ایم آئی) نے کل جاری کردہ اپنی رپورٹ میں کہا کہ جون سے اب تک عراق میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ اتنی ہی مدت کے دوران بغدا د اور جنوبی علاقوں میں300سے زائد افراد کو ہلاک کیا گیا ہے۔ بیشتر ہلاکتیں کار بم دھماکوں کے نتیجے میں ہوئی ہیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ شمالی صوبوں اور بغداد میں اغواء کی وارداتیں بھی جاری ہیں ۔ اس ماہ موصول میں48ترک شہریوں اور40ہندوستانیوں کا اغوا کرلیا گیا ہے ۔، مشن نے عراقی حکام پر زور دیا کہ وہ واقعات کی اچھی طرح تحقیقات کی اپنی ذمہ داری کو موثر ریقہ سے پورا کرنے اور خاطیوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے کوئی کسر نہ باقی رکھے ۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے مطابق شمالی صوبوں صلاح الدین ، دیالہ اور نینوا میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران750عام شہریوں کو ہلاک کیا گیا ۔ ادارہ کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ شدت پسندوں کی جانب اغوا اور مخالفین پر تشدد کرنے کے واقعات اس کے علاوہ ہیں ۔، دوسری جانب بغداد میں موجود اقوام متحدہ کے عہدیداروں نے کہا کہ شدت پسند تنظیم اسلامی ریاست برائے عراق و شام کی کارروائیوں کو روکنے کے لئے عراق کو مغربی ممالک کے تعاون کی ضرورت ہے ۔ بان کیمون کے ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ نے علاوہ کے تمام ممالک سے اپیل کی کہ وہ عراق اور شام کے حالات کو قابو میں لانے کے لئے جو کچھ کرسکتے ہیں کریں ۔ گزشتہ ہستہ ایمنسٹی انٹر نیشنل نے کہا تھا کہ سینکڑوں ہندوستانی شہری ہوسکتا ہے عراق کے صوبہ نجف میں پھنسے ہوئے ہوں جو آجرین کی جانب سے پاسپورٹس واپس کرنے سے انکار کی وجہ سے اپنے وطن کو واپس لوٹنے سے قاصر ہیں ۔ ایمنسٹی نے کہا کہ تمام ملازمین مبینہ ور پر اناانفراسٹرکچر اور کنسٹرکشن کمپنی میں ملازم ہیں ۔ ایمنسٹی انٹر نیشنل انڈیا نے بعض ہندوستانی ورکرس سے بات کی ہے جنہوں نے بتایا کہ گزشتہ 5مہینوں سے انہیں تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں ۔ دوسری طرف ترکی نے اپنے مغویہ شہریوں کی فی الفور رہائی پر زور دیا ہے اور عراق کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے شہریوں کو گزند پہونچے تو اس کے نتائج بہتر نہیں ہوں گے ۔

Probe abductions and extra-judicial killings: UN to Iraq

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں