امیتابھ بچن بچپن میں ایک ریلوے پلیٹ فارم پر کھو گئے تھے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-26

امیتابھ بچن بچپن میں ایک ریلوے پلیٹ فارم پر کھو گئے تھے

ممبئی
پی ٹی آئی
بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بچپن میں ایک مرتبہ ایک پرہجوم ریلورے اسٹیشن پر کس طرح کھوگئے تھے ۔ بچپن ہی سے انہیں ٹرینوں میں سفر سے لگاؤ تھا ۔71سالہ اداکار نے جو ممتا شاعر ہرونش رائے بچن اور تیجی بچن کے فرزند ہیں ، اپنی پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دادی اور داد ا سے ملاقات کے لئے ذریعہ ٹرین الہ آباد تا کراچی جایا کرتے تھے ۔ جس وقت ان کی گمشدگی کا واقعہ پیش آیا ان کی عمر2سال تھی۔ امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ پربتایا ہے کہ’’میں سمجھتا ہوں کہ ان دنوں الہ آباد تا کراچی سفر کے لئے2دن درکار ہوتے تھے ۔ میرے دادا انگلینڈ سے باریٹ لاء تھے ۔1900کے دہے کے اوائل میں وہ کرا چی میں رہتے تھے ۔ میرے بچپن میں جب میں وہاں سے واپس ہورہا تھا تو ایک اسٹیشن پر ہمیں ٹرین تبدیل کرنا تھا ۔ مسافروں کی بھیڑ بھاڑ میں میری والدہ نے اچانک یہ محسوس کیا کہ میں اپنے والد کے ساتھ نہیں ہوں ۔ ان کا یہ خیال تھا کہ میں اپنے والد کا ہاتھ پکڑا ہوا ہوں ۔ پریشان ہوکر میرے ولدین سارے پلیٹ فارم پر دوڑنے لگے اور میرا نام لے کر پکارنے لگے کہ آیا کسی شخص نے ایک2سالہ بچہ کو دیکھا ہے ۔ بہت دیر انتظار کرنے اور مایوسی کے بعد ایک مسافر قریب آیا اور اس نے بتایا کہ اس نے وہاں اوور بریج پر ایک لڑکے کو کھڑا دیکھا ہے ۔ یہ اوور بریج ایک پلیٹ فارم کو دوسرے پلیٹ فارم سے ملاتا تھا اور نیچے سے تمام ٹرینیں گزرتی تھیں ۔ میرے والدین اس مقام پر دوڑتے ہوئے پہنچے اور مجھے اس پل کے فرش پر بے فکری سے بیٹھا ہوا دیکھا۔ اس عمر میں بھی میں اپنی لمبی ٹانگیں ریلنگس پر لٹکا رہا تھا اور آتی جاتی ٹرینوں کو غور سے دیکھ رہا تھا ‘‘ ۔ فلم’’بھوت ناتھ ریٹرنس‘‘ کے اسٹار نے بتایا کہ وہ اب بھی ٹرینوں کو دیکھتے ہیں لیکن یہ لمحات انہیں اپنے بچپن کی یاد دلاتے ہیں ۔ امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ پر ایک تصویر بھی پیش کی ہے جس میں انہیں ایک مکان کی چھت سے ٹرین کو دیکھتے ہوئے بتایا گیا ہے ۔

Amitabh Bachchan reveals about getting lost on a railway station

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں