پونہ - صادق شیخ قتل کیس - انتہا پسند تنظیم شیواجی پرتشٹھان کا ہاتھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-08

پونہ - صادق شیخ قتل کیس - انتہا پسند تنظیم شیواجی پرتشٹھان کا ہاتھ

مہاراشٹر میں ہوئے فرقہ وارانہ فساد میں جاں بحق ہونے والے محسن صادق شیخ کے قتل کے الزام میں اب شیواجی پرتشٹھان نامی انتہا پسند تنظیم کے سربراہ سنبھاجی بیڑدے پر شبہ کیاجارہا ہے ۔ لیکن پولیس سنبھاجی بیڑدے کو گرفتاری کرنے سے گریز کررہی ہے کیونکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر سنبھاجی بیڑ دے کی گرفتاری عمل میں لائی جاتی ہے تو مہاراشٹر کا نظم و نسق خراب ہوسکتا ہے ۔ سنبھاجی بیڑ دے آر ایس ایس نظریات کی تبلیغ کرنے کے لئے مہاراشٹر میں ہندوؤں کو متحد کرتا ہے ۔ اس کے خلاف پولیس میں اشتعال انگیزی پھیلانے کے مقدمات بھی درج ہیں ۔ میرج، سانگلی ودیگر اضلاع میں افضل خان اور شیواجی کے متنازع ،بینر پوستر چسپاں کرنے پر فساد برپا ہوچکا تھا ۔ سنبھاجی بیڑ دے کے ای میل ایڈریس سے ہی اہم شخصیات کی شان میں گستاخی اور توہین آمیز ای میل بھیجا گیا تھا۔اس آئی پی ایڈریس کا بھی پولیس نے سراغ لگا لیا ہے ۔ سنبھاجی بیڑ ڈے کے علاوہ مزید تین افراد کے آئی پی ایڈریس سے اس کو آگے بڑھایا گیا ہے ۔ پولیس نے اس معاملہ میں اب تک سنبھاجی بیرڈے کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے ۔ ہندو راشٹریہ سینا نے جس طرح مہاراشٹر میں فرقہ وارانہ فساد برپا کیا ۔ اس سے ہندو راشٹریہ سینا کے خلاف پولیس نے کاغذی کارروائی شروع کردی ہے ۔ اس تنظیم پر پابندی عائد کرنے کے لئے پہل بھی شروع ہوچکی ہے ، جب کہ سنبھاجی بیرڈے کو اب بھی تحفظ فراہم کیاجارہا ہے ۔ پولیس اور معتبر ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کہیں نہ کہیں پونے میں ہوئے آئی ٹی پروفیشنل انجینئر محسن صادق کے قتل میں سنبھاجی کا ہاتھ ہے۔ سنبھاجی بیرڈے نے آر ایس ایس سے اپنی ابتداء کی تھی ۔ بعد میں اس نے شیواجی کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے اور ہندو نوجوانوں کو گمراہ کرکے فرقہ وارانہ فضا کو مکدر کرنے کی مہاراشٹر بھر میں کوشش شروع کردی ۔ اکثریتی طبقہ کو متحد کرنے کے لئے یہ بڑے بڑے پروگرام بھی منعقد کرواتا ہے ۔ سنبھاجی بیر ڈے کے خلاف پولیس کارروائی کرنے سے اس لئے بھی گریز کررہی ہے ،کیونکہ اسے سیاسی سرپرستی حاصل ہے ۔ پولیس نے اس معاملہ میں ہندو راشٹریہ سینا کے سربراہ دھنجے دیسائی سے بھی پوچھ گچھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پونہ پولیس کمشنر ماتھر نے اس سلسلے میں ضروری کارروائی کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔ اب تک اس معاملہ میں 17سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔ مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں ۔ مہاراشٹر میں فیس بک پر مراٹھا راجہ شیواجی اور آنجہانی بال ٹھاکرے کی توہین کے بعد کشیدگی ہنوز برقرار ہے۔ کشیدگی کے سبب پولیس بندوبست میں اضافہ کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود اس معاملہ کا کلیدی ملزم سنبھاجی آج بھی آزاد گھوم رہا ہے ۔ مہاراشٹر کے جلگاؤں ، پونے و دیگر اضلاع میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے سبب مسلمانوں میں خوف و ہراس پایاجارہا ہے ۔ حکومت نے اس معاملہ میں محسن صادق شیخ کو5لاکھ روپے معاوضہ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

Techie death: Pune police may seek ban on outfit shivaji pratishthan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں