پی ٹی آئی
پاکستان نے عارضی طور پر دو خانگی ٹی وی چینلوں پر پابندی عائد کردی ہے جن میں جیو ٹی وی نٹ ورک بھی شامل ہے ۔ امتناع کے علاوہ ان چینلوں پر عدلیہ کا مذاق اڑانے اور اہانت آمیز مود کی اشاعت کے لئے10ملین روپے کا جرمانی بھی عائد ہوا ہے ۔ پاکستان الکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھاریٹی( پیمبرا) نے جیوانٹرٹنیمنٹ پر30دنوں تک کے لئے لائسنس معطل کردیا ہے ۔ حال ہی میں جیو نیوز چینل پر15دنوں کے لئے پابندی عائد ہوئی تھی ۔ تاہم حکام نے ناظرین کے مذہبی جذبات مشتعل کرنے کے الزام میں مزید15دنوں تک نیوز چینل کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے ۔ اے آر وائی نیوز پر عدلیہ کو بدنام کرنے کے لئے اس کی مخالفت پر مبنی پروگرامس کی اشاعت کے لئے پابندی عائد کی گئی۔ ریگولیٹر نے دونوں ہی چینلوں پر10ملین روپے کا جرمانہ عائد کیا۔
Pakistan imposes temporary ban on 2 channels
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں