شاہ عبداللہ کا دورہ مصر - عبدالفتاح السیسی سے ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-22

شاہ عبداللہ کا دورہ مصر - عبدالفتاح السیسی سے ملاقات

قاہرہ
رائٹر
سعودی فرمانروا عبداللہ بن عبدالعزیز جمعہ کو مصر کے تاریخی دوسرے پر قاہرہ پہنچے ہیں ۔ سابق صدر حسنی مبارک کی عوامی تحریک کے نتیجے میں اقتدار سے رخصتی کے بعد ان کا یہ پہلا دورہ ہے اور اس کا مقصد نئے منتخب صدر عبدالفتاح السیسی کو سعودی عرب کی حمایت کا یقین دلانا ہے ۔ مصری صدر السیسی اور دوسرے حکام نے قاہرہ کے ہوائی اڈے پر آمد پرشاہ عبداللہ بن عبد العزیز کا استقبال کیا ۔ وہ مراقش سے مصر پہنچے ہیں ۔ بعد میں دونوں قائدین نے مصر اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ دو ہفتہ قبل عبدالفتاح السیسی کے بطور صدر حلف کے بعد شاہ عبداللہ پہلی غیر ملکی شخصیت ہیں کہ جو مصر کا دورہ کررہی ہیں۔

Saudi King Abdullah visits Egyptian president

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں