اسلام آباد میں مزار پر دھماکہ - 54 افراد زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-22

اسلام آباد میں مزار پر دھماکہ - 54 افراد زخمی

اسلام آباد
یو این آئی
پاکستان کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک مزار پر دھماکے کے نتیجے میں کم از کم54افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے7افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔ پاکستانی میڈیا نے چیف کمشنر اسلام آباد جو ادپال کے حوالے سے بتایا کہ اس واقعے میں54افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی جاتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں پنڈوریاں کے مقام پر چن پیر بادشاہ کے مزار کے ساتھ واقع ننگے بادشاہ کے مزار پر ہوا ۔ انہوں نے بتایا کہ مزار پر عرس کا دوسر اروز جاری تھا اور یہاں200کے قریب افراد موجود تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکہ کے نتیجہ میں زخمی ہونے والے34افراد کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیز کو،9افراد کو بے نظیر ہسپتال اور11کو پولی کلینک میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔ خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت کو شدت پسندوں سے محفوظ بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پنجاب پولیس، رینجرز اور اسلام آباد پولیس کے عہدیداروں پر مشتمل ریاپڈ رسپانس فورس کے عہدیداروں نے منگل سے شہر میں گشت کرنا شروع کردیا ہے ۔ اس فورس کی طرف سے شدت پسندوں اور کالعدم تنظیموں کے بارے میں بھیجی جانے والی رپورٹس پر کارروائی کرنے کے مجاز بھی ہوں گے ۔ اسلام آباد پولیس کے ایس ایس پی آپریشن محمد علی نے بتایا تھا کہ شہر کو13زون میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں شہری اور دیہی علاقے بھی شامل ہیں۔

Blast at Islamabad shrine wounds at least 54

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں