مشرف کے خلاف سفری تحدیدات برخاست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-13

مشرف کے خلاف سفری تحدیدات برخاست

پاکستان کے سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف 14ماہ کے بعد بیرون ملک پرواز کرسکیں گے ۔ سندھ ہائی کورٹ نے حکومت پاکستان کو پرویز مشرف پر عائد سفری تحدیدات برخاست کرنے کی ہدایت دی ۔ سندھ ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ وکیل استغاثہ کے غیاب میں صادر کیا جس نے تجزیہ نگاروں اور سیاسی ماہرین کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا کہ پس پردہ سیول حکومت اور طاقتوں کے درمیان اس بات پر سمجھوتہ ہوگیا ہے کہ پرویز مشرف کو بیرون ملک سفر کی اجازت دیدی جائے ۔ 70سالہ پرویز مشرف گزشتہ سال عام انتخابات سے قبل مارچ میں تقریباً4سالہ خود ساختہ جلا وطنی کے بعد وطن واپس آئے تھے جس کے بعد سے ان کے خلاف کئی مقدمات دائر ہوئے جن میں سب سے زیادہ سنگین ملک سے بغاوت کے الزام سے متعلق مقدمہ تھا ۔ تمام مقدمات ہنوز زیر دوراں ہیں اور وہ نظر بندی کے دن گزار رہے ہیں ۔، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شہنواز پر مشتمل2رکنی بنچ نے ایک مختصر فیصلہ میں حکومت کو ایکزٹ کنٹرول لسٹ( می سی ایل) سے پرویز مشرف کا نام خارج کرنے کی ہدایت دی ۔ سندھ ہائی کورٹ کے دورکنی بنچ نے جو جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہنواز پر مشتمل ہے ۔ مختصر فیصلہ جاری کیا جس میں وفاقی حکومت کو ہدایت دی گئی کہ وہ مشرف کا نام ای سی یل فہرست سے خارج کردے ۔ مشرف پاکستان کے پہلے فوجی حکمراں ہیں جن کے خلاف بغاوت کے الزام میں مقدمہ چلایاجارہا ہے ۔ اگر انہیں سزا ہو تو انہیں سزائے موت ہوسکتی ہے ۔مشرف کے مقدمہ کے نتیجہ میں سیول حکومت اور فوج میں تعلقات کشیدہ ہوگئے۔ مشرف نے عدالت میں درخواست پیش کی کہ ان کا نام اگزٹ فہرست سے خارج کردیا جائے تاکہ وہ متحدہ عرب امارات میں اپنی علیل ماں سے ملاقات کرسکیں ۔ حکومت نے مشرف کی درخواست کی مخالفت کی اور ادعا پیش کیا کہ اگر انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی تو وہ فرار ہوجائیں گے ۔ عدالت نے کہا کہ اس فیصلہ کی مخالفت کرنے والے فریق اندرون15دن سپریم کورٹ سے رجوع ہوسکتے ہیں ۔ عدالت نے واضح کردیا کہ ان 15دنوں تک مشرف بیرون ملک سفر نہیں کرسکتے ۔۔ پاکستان مسلم لیگ کے قائد آسیہ اسحاق نے کہا کہ مشرف کے بیرون سفر میں جو رکاوٹ تھی وہ ختم ہوگئی ہے ۔، مشرف کے فوری بیرون ملک سفر میں جو رکاوٹ تھی وہ ختم ہوگئی ہے۔ مشرف فوری بیرون ملک نہیں جائیں گے ۔ وہ15دن تک انتظار کریں گے۔ مشر ف کا نام اگزٹ فہرست میں گزشتہ سال5اپریل کو شامل کیا گیا تھا ۔ جس کا نام اگزٹ فہرست میں ہوتا ہے وہ بیرون ملک نہیں جاسکتا ۔ مشرف پر الزام ہے کہ انہوں نے دستور کو پامال کیا اور نومبر2007میں ایمرجنسی نافذ کی اور سپریم کورٹ اور دیگر عدالتوں کے ججس کو حراست میں لیا ۔ مشرف نے نواز شریف کی حکومت کے خلاف1999میں بغاوت کر کے اقتدار حاصل کیا اور 2008کے اواخر میں صدارت سے سبکدوش ہوئے ۔ مشرف پر لال مسجد پر یلغار کرنے کا حکم دینے اور بلوچ قائد اکبر بگٹی کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ اکبر بگٹی کا قتل2006میں ہوا تھا۔

Pak court lifts Musharraf's travel ban conditionally

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں