مشر ف کو بیرونی سفر کی اجازت کا فیصلہ - سپریم کورٹ میں مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-24

مشر ف کو بیرونی سفر کی اجازت کا فیصلہ - سپریم کورٹ میں مسترد

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان کی سپریم کورٹ نے آج پرویز مشرف پر عائد سفری امتناع برخاست کرنے کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلہ کو کالعدم قرار دے دیا جو سابق فوجی حکمراں کے لئے ایک دھکا ہے جنہیں سنگین غداری سمیت کئی مقدمات کا سامنا ہے ۔ یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے 12جون کو سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا ، تاہم اس فیصلہ پر عمل درآمد 15روز کے بعد ہونا تھا ۔ جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے وفاق کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلہ کے خلاف دائر کی گئی درخواست کی سماعت کی ۔، اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ کا کہنا تھا کہ ملزم پرویز مشرف کے خلاف غداری کے علاوہ دیگر سنگین مقدمات ہیں اور ان کے خلا ف مقدمات میں سرکاری گواہوں کے بیانات قلم بند کیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کو عدالت میں پیش کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جاسکیں ۔ بنچ میں موجود جسٹس ثابت نثار کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل میں ڈالنے یا نکالنے کا اختیار حکومت کے پاس ہے تو پھر حکومت اس پر کیوں پریشان ہے؟ جس اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ حکومت نے تو ملزم پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کیا ہے لیکن اس بارے میں سندھ ہائی کورٹ کا حکم آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت سندھ ہائی کورٹ کا حکم تسلیم نہیں کرتی تو پھر وہ توہین عدالت کی مرتکب ہوگی ۔، پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے عدالت میں اپ نے موکل کے میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیے جس میں ڈاکٹروں نے انہیں بیرون ملک علاج کروانے کا مشورہ دیا تھا۔

Pak SC overturns decision to lift travel ban on Musharraf

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں