بنگلہ دیش میں حوجی سربراہ اور 7 ارکان کو سزائے موت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-24

بنگلہ دیش میں حوجی سربراہ اور 7 ارکان کو سزائے موت

ڈھاکہ
پی ٹی آئی
بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے 2001میں بنگلہ سال نو تقاریب کے دوران ہجوم پر بم حملہ کرنے کی پاداش میں 8حوجی عسکریت پسندوں کو سزائے موت سنائی جن میں تنظیم کے سربراہ بھی شال ہیں۔ ایڈیشنل میٹرو پولیٹن جج روح الامین نے کھچا کھچ بھری عدالت میں فیصلہ صادر کرتے ہوئے کہا کہ حوجی سربراہ مفتی عبدالحنان اور ان کے دیگر 7رفقاء کو پھانسی دے دی جائے۔ جج روح الامین نے یہ بھی کہا کہ بم حملہ کا مقصد ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا اور دہشت پھیلانا تھا۔ عدالت نے6دیگر کو سزائے قید بھی سنائی جن میں سے3ہنوز مفرور ہیں ۔ حوجی کے اس بم حملہ میں10افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ مفتی عبدالحنان 7دیگر رفقاء کے ہمراہ گرفتاری کے بعد عدالت میں شخصی طور پر پیش ہوئے۔ مسلح پولیس ٹیموں اور سادہ لباس میں سیکوریٹی ایجنسی ارکان نے ان تمام خاطیوں کو نہ صرف حصار میں لے رکھا تھا بلکہ عدالت نے اندر اور باہر بھی چوکسی اختیار کررکھی تھی ۔ حوجی ارکان نے2001میں رمنا بٹمل میں ایک ہجوم کے درمیان بم دھماکہ کیا تھا جو پہلا بیساتھ(بنگال سے سال) کا جشن منارہے تھے۔ حوجی نے پہلا بیساکھ(پوٹیلا بوٹیساکھ)جشن کو عہد اسلامی قرار دیتے ہوئے دھماکہ کیا تھا۔ امریکہ نے بنگلہ دیشی مذہبی انتہا پسند تنظیم حرکت الجباد اسلامی(صوبی) کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کررکھا ہے ۔

Bangladesh attacks: Eight members of Huji sentenced to death

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں