وزیر اعظم مودی کی بھوٹان کے راجہ سے ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-16

وزیر اعظم مودی کی بھوٹان کے راجہ سے ملاقات

PM-Modi-meets-Bhutan-King
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بھوٹان کے راجہ جگمے کھیسر نمکیل وانگ چک سے ملاقات کی اور ان دونوں قائدین نے انفرادی اور خصوصی باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی ۔ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے بھوٹان کے راجہ اور ان کی اہلیہ جٹسن پیما کو ہندوستان آنے کی دعوت دی ۔ ذرائع نے اس ملاقات کو کافی بہتر قرار دیا ۔ ملاقات کے بعد ان دونوں قائدین نے مصافحہ کرتے ہوئے اپنا مشترکہ فوٹو گراف کھنچوایا ۔ بعد ازاں اس گروپ فوٹو میں راجہ کی اہلیہ پیما اور وزیر امور خارجہ سشما سوراج بھی قائدین کے ساتھ شامل ہوگئیں ۔ ملاقات سے قبل نریندر مودی کا محل میں گرمجوشانہ اور وایتی رقص کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں انہیں گارڈ آف ہانر بھی پیش کیا گیا اور دونوں ممالک کے قومی ترانے گائے گئے۔ وزیر اعظم مودی کی محل میں آمد سے قبل زبردست بارش ہوئی جس کے بعد یہ اندیشہ پیدا ہوگیا تھا کہ کھلے آسمان تلے گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد کی جاسکے گی یا نہیں۔ مودی وزیر اعظم کی حیثیت سے اپنا پہلا بیرونی دورہ کررہے ہیں۔ ان کے ساتھ سشما سوراج ، قومی سلامتی مشر اجیت دوول اور معتمد خارجہ سجاتا سنگھ بھی موجود ہیں ۔ وزیر اعظم نے اپنے پہلے بیرونی دورہ کے طور پر بھوٹان کا اس لئے انتخاب کیا ہے کیونکہ چین نے حالیہ عرصہ کے دوران بھوٹان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے ۔

Bharat to Bhutan: PM Modi vows to nurture ties

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں