ملک کی معیشت کو بحال کرنے مالیاتی ڈسپلن ناگزیر- وزیر خزانہ ارون جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-16

ملک کی معیشت کو بحال کرنے مالیاتی ڈسپلن ناگزیر- وزیر خزانہ ارون جیٹلی

مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ ملک کی معیشت کو ٹریک پر واپس لانے کے لئے مالیاتی ڈسپلن ضروری ہے کیونکہ ہندوستان نے مسلسل دو برسوں تک پانچ فیصد شرح پیداوار دیکھی ہے ۔ اس وقت آپ کو یہ یقینی بنانے کے لئے چندفیصلے لینا درکار ہوگا کہ معیشت کو ٹریک پر واپس لایا جائے ۔ جیٹلی نے جو وزیر دفاع کے طور پر سیکوریٹی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاسوں میں شرکت کے لئے کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں، یہاں نامہ نگاروں سے یہ بات کہی ۔ وزیر فینانس نے کہا کہ مالیاتی ڈسپلن ہندوستان اور اس کے عوام کو مستحکم معیشت کے ثمرات حاصل کرنے کا اہل بنائے گا لیکن اس مرحلہ پر کسی بھی قسم کا مالیاتی عدم ڈسپلن ہم کو مزید بحران میں لے جائے گا۔ جیٹلی نے کہا کہ معاشی محاذ پر صورتحال چیلجنگ ہے۔ ہمارے ملک میں مسلسل دو سال 5فیصد سے بھی کم شرح پیداوار دیکھی گئی ہے ۔ آپ افراط زر کی اعلیٰ سطح پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی ٹیکس ادائیگی میں گراوٹ آئی ہے ۔ اس تعلق سے تفصیل پوچھنے پر کہ آیا وہ کیا اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ جیٹلی نے جواب دیا کہ آپ یقینی طور پر یہاں نہیں چاہتے ہیں کہ میں بجٹ کا علان کروں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کل ملک کی مالیاتی صحت کو بہتر بنانے کے لئے آئندہ دو برسوں میں سخت فیصلوں کا انتباہ دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ چند طبقات کی وجہ سے زیادہ گراوٹ نہیں آسکتی اور سابقہ یوپی اے حکومت کی جانب سے معیشت سے نمٹنے کے انداز پر نکتہ چینی کی۔ چند فیصلے لینا اور آئندہ ایک یا دو برسوں میں سخت اقدامات مالیاتی ڈسپلن لانے کے لئے ضروری ہے، جو ملک کی خو د اعتمادی کو بحال کرسکتی ہے ۔اور اس کو جہد عطا کرسکتی ہے ۔ انہوں نے ممبئی میں بی جے پی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی تھی ۔ ہندوستان کی معیشت 2013-14میں 5 فیصد سے کم یعنی4.7فیصد تھی ، یہ2013-14کے چوتھے سہ ماہی میں گرکر4.6فیصد برقرار رہے گی اور پورے مالیاتی سال کے دوران مینو فیکچرنگ اور کانکنی پیداوار کی گراوٹ کی وجہ سے ملک کی معیشت یا مجموعی گھر یلو پیداوار میں2013-14میں4.5فیصد تک توسیع ہوئی ہے ، جو سابقہ دہے میں کمترین رفتار ہے ۔

Fiscal Discipline Required to Put Economy Back on Track: FM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں