وزیر اعظم کا دورہ جاپان - بجٹ اجلاس کے وجہ سے ملتوی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-19

وزیر اعظم کا دورہ جاپان - بجٹ اجلاس کے وجہ سے ملتوی

نئی دہلی
آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندر مودی نے 3تا4جولائی کو ہونے والے دورہ جاپان کوملتوی کردیا ہے تا حال کہ پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن مکمل ہوجائے ۔ وزیر اعظم کے لئے اولین بجٹ اجلاس کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ۔ مودی کی زیر صدارت آج شام کابینی اجلاس میں جولائی کے دوسرے ہفتہ میں بجٹ سیشن کے انعقاد کی سفارش کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع نے یہ بات کہی ۔ مودی کے متوقع دورہ جاپان کو بجٹ اجلاس کے اختتام تک ملتوی کیا جانے کا امکان ہے ۔ وزیر اعظم کا جاپان سے بہت گہرا قلبی تعلق ہے اور وہ اپنا پہلا پڑوسی روابط پر مبنی اہم دو طرفہ دورہ جاپان سے کرنے کے خواہاں ہیں ۔ اور یہ سمجھاجارہا ہے کہ پارلیمنٹ کے اجلاس کے فوری بعد کسی بھی وقت اس ملک کے دوسرے کا امکان ہے ۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس دورہ کے دوران، جاپان کی جانب سے اہم انفراسٹرکچر کے منصوبوں کے لئے کثیر سرمایہ کاری کے علاوہ عام نیو کلیر معاہدہ کو بھی پیش کیاجاسکتا ہے ۔ جولائی15تا17کے درمیان برازیل میں برکس چوٹی کانفرنس میں وزیر اعظم کی شرکت متوقع ہے ۔ لیکن اس بات کی کوئی اطلاع نہیں ہے کہ آیا وہ جولائی 14کو راؤ میں منعقد ہونے والے فائنل ورلڈکپ فٹبال کھیل کا مشاہدہ کریں گے یا نہیں جس کے لئے برازیل کے صدر نے مودی کو مدعو کیا ہے ،۔ پارلیمنٹ کا یہ پہلا اجلاس وزیر اعظم کے لئے بہت ہی اہم ہے کیونکہ نئی برسر اقتدار حکومت کی جانب سے پیش کیاجانے والا یہ پہلا بجٹ اجلاس ہے ۔ اس بجٹ اجلاس سے یہ بات واضح ہوجاے گی کہ وزیر اعظم کی جانب سے پیش کردہ کئی نظریات کو عملی جامہ پہنانے کی سمت کا تعین ہوجائے گا جس کا وہ گزشتہ کئی ماہ سے ذکر کررہے تھے ۔ ذرائع نے یہ بات کہی۔

PM Narendra Modi's Japan visit postponed till Budget

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں