آکاش میزائل کا کامیاب تجربہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-19

آکاش میزائل کا کامیاب تجربہ

نئی دہلی
آئی اے این ایس
ہندوستان نے چہار شنبہ کے دن اڑیسہ میں بالا سور کی مربوط تجربہ گاہ سے آج آکاش میزائل کا بہت کم اونچائی پر مار کرنے کا کامیاب تجربہ کیا اور یہ میڈیم رینج کا میزائل فوج کے اسلحہ میں شامل ہونے کے لئے بالکل تیار ہے ۔ ایک سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ آزمائشی آکاش سوپر سانک میزائل کے پہلے تیارہ کردہ ماڈل کے مختلف مراحل کے تجربات میں آخری آزمائش تھی ۔ آزمائش کے دوران سوپر سانک میزائل نے سطح سمندر سے صرف30میٹر کی اونچائی پر تیی سے حرکت کرتی ہوئی بغیر پائلٹ والی بہت چھوٹی بنشی ایریئل وھیکل کو نشانہ بنایا جس سے اس نظام کی کروز میزائل کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کی تصدیق ہوتی ہے ۔، اس آزمائش کے ساتھ ہی ہندوستانی فوج کے ذریعہ اس میزائل کے تمام تجربات مکمل ہوگئے ہیں ۔، دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم(ڈی آر ڈی او) کے ترجمان روی کمار گپتا نے آئی اے این ایس کو یہ بات بتائی ۔ وزارت دفاع کے سائنسی مشیر اور ڈائرکٹر جنرل ڈی آر ڈی او نے کہا کہ ’’یہ میزائل زبردست وار کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے ۔’‘‘نیز انہوں نے یو آر ڈی او کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فضائی دفاعی ٹکنالوجی کے ضمن میں ہندوستان کے خود مکتفی ہونے میں آکاش میزائل کی تیاری ایک اہم کردار نبھائے گی ۔700گرام وزنی میزائل ہر موسم میں60کلو گرام کے وزن کے حامل جنگی اسلحہ کو 2.5کلو میٹر کی رفتار سے زیادہ تر اڑ کر وار کرسکتا ہے ۔ اس میزائل کے استعمال میں کافی لچک رکھی گئی ہے جسے جلد یا متحرک کسی بھی پلیٹ فارم پر نصب کرتے ہوئے داغا جاسکتا ہے ۔ یہ فضائی دفاعی ہتھیار ڈی آر ڈی او کی پیداوار ہے جو ملک کے دفاعی اور حفاظتی ہتھیاروں میں ایک اہم اثاثہ کی حیثیت رکھتا ہے ۔

India Successfully Test Fires Medium-Range Akash Missile

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں