کشمیری پنڈتوں کی وادی کو واپسی اور بازآبادکاری کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-09

کشمیری پنڈتوں کی وادی کو واپسی اور بازآبادکاری کا منصوبہ

نریندر مودی حکومت کشمیری پنڈتوں کی وادی کشمیر کو واپسی اور ان کی باز آبادکاری پر ایک جامع منصوبہ مرتب کرنے کے لئے کام کررہی ہے ، اور اس مسئلہ کو اعلیٰ ترجیح دے رہی ہے ۔ بڑھتی ہوئی مالی امداد جان اور جائیداد کی سلامتی سرکاری ملازمتیں اور دیگر ملازمت کے مواقع اور سبسیڈی پر راشن پیاکج کا حصہ ہوگا جس کا پنڈتوں کی وادی کشمری کو واپسی کے لئے ایک ترغیب کے طور پر اعلان کیاجاسکتا ہے ۔ سرکاری عہدیداروں نے یہ بات کہی۔ مذاکرات ایک تہائی ابتدائی مرحلہ میں ہیں۔ نئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے بے گھر ہونے والے کشمیری پنڈتوں کے موقف پر ایک تفصیلی رپورٹ دی ہے ۔ ایک عہدیدار نے یہ بات کہی۔ بی جے پی کے انتخابی منشور میں بھی تذکرہ کیا گیا تھا کہ وہ مکمل انفرادیت کے ساتھ کشمیری پنڈتوں کی وا پسی کو یقینی بنانے کی پابند ہے ۔ وادی سے مابعد1990میں نقل مکانی کرنے والے پنڈتوں کی تعداد عسکریت پسند سرگرمیوں کے بعد بڑھ کر چھ تا 7لاکھ ہوگئی ہے۔ نیا پیاکج کشمیری تارکین وطن کی واپسی اور باز آباکاری کے لئے اپریل2008میں اس وقت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ کی جانب سے معلنہ پیاکج کی بہ نسبت زیادہ پرکشش ہوگا ۔ پیاکیج میں جزوی یا پوری طرح تباہ ہونے والے مکانات کی دوبارہ تعمیر کے لئے فی خاندان7.5لاکھ روپے کی امداد برباد مکانات کے لئے فی خاندان2لاکھ روپے امداد ان افراد کے لئے گروپ ہاؤزنگ سوسائٹیز میں ایک مکان کی خریدی کے لئے فی خاندان7.5لاکھ روپے کی امدا د جنہوں ںے1997میں بحران کی میعاد کے دوران اپنی جائیدادیں فروخت کردی تھیں شامل ہے۔

New package for rehabilitation of Kashmiri Pandits in offing

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں