ہماچل دریا میں حیدرآباد کے 24 طلبہ اور 26 سیاح لاپتہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-09

ہماچل دریا میں حیدرآباد کے 24 طلبہ اور 26 سیاح لاپتہ

ہماچل پردیش منڈی ضلع کے دریا کے لاجری ڈیم سے زائد پانی کے اخراج کے نتیجہ میں اتوار کے دن حیدرآباد کے انجینئرنگ کالج کے کم از کم 24طلبہ لاپتہ ہوگئے ہیں ، جن کے دریا میں بہہ جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جن میں6لڑکیاں بھی شامل ہیں ۔ ان کے علاوہ26سیاح کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ملی ہیں ۔ تفریح گروپ کے منتظم اور فیکلٹی ممبر بھی لاپتہ لوگوں میں شامل ہیں۔ دریا کے کنارے نہ جانے والے تقریباً20طلبہ محفوظ ہیں لیکن وہ خوف و ہراس کے عالم میں ہیں۔ برہم مقامی افراد نے حادثہ پر احتجاج کرتے ہوئے منڈی کارتپور ہائی وے کو مسدود کردیا ۔ ایک سرکاری ذرائع نے یہ بات کہی ۔ وی این آروگنان جیوتی انجینئرنگ کالج سے ان طلبہ کا تعلق ہے ۔ جو ایک سیروتفریح کے لئے منالی کے ریسورٹ پر آئے ہوئے تھے اور دریا کے کنارے اپنی تصو کشی کررہے تھے کہ اچانک دریا کی لہروں میں تموج پیدا ہوا اور انہیں بہا لے گیا۔ منڈی کے ڈپٹی کمشنر دیوش کمار نے آئی اے این ایس کو یہ بات کہی۔ ایک سرگرم بچاؤ عمل لاپتہ افراد کی تلاش میں بر سر پیکار ہے ۔ ریاستی وزیر برائے نقل و حمل جی ایس بالی نے کہا کہ’’بچاؤ ٹیم دریا کی گہرائی میں تلاشی عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘‘تلنگانہ وزیر اعظم کے چندر شیکھر راؤ نے حادثہ پر اپنے گہرے صدقہ اور دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر داخلہ ہماچل پردیش کی قیادت میں ریاستی حکومت کی ایک ٹیم واقعہ کی موجودہ صورتحال کے معاینہ کے لئے مقام واقعہ کی جانب روانہ ہوچکی ہے ۔ تاہم تاحال کوئی نعش ہاتھ نہیں لگی ہے ۔ یہ حادثہ لگ بھگ شام6سے7بجے کے درمیان واقع ہوا۔ ہماچل پردیش کے ڈی جی پی سنجے کمار نے کہا کہ’’یہ طلبہ منالی سے آرہے تھے اور دریا کے نزدیک تصویر کشی کی غرض سے رک گئے کہ یہ اندوہناک حادثہ رونما ہوگیا۔انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں واقع انجینئرنگ کالج سے تعلق رکھنے والے طلبہ بشمول فیکلٹی ممبرس کے جملہ65افراد منالی کے تفریحی پروگرام پر نکلے ہوئے تھے ۔ جہاں وہ دریا کے کنارے تصویر کشی کے مقصد سے ٹھہر گئے کہ اچانک پانی کی سطح میں اضافہ ہوا اور 24طلبہ لاپتہ ہوگئے جن کے بہہ جانے کا خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے ۔‘‘وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اس واقعہ پر سخت صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر یہ پیغام جاری کیا کہ’’میں ہماچل پردیش کے دریا میں بہہ جانے والے انجینئرنگ کالج کے طلبہ کے حادثہ کہ تئیں گہرے صدمہ سے دوچار ہوں اور حکام کو ہدایات جاری کرچکا ہوں کہ وہ بچاؤ ٹیم کو فوری طور پر متحرک کردیں تاکہ قیمتی جانوں کو بچایا جاسکے ۔ پروجکٹ حکام کی جانب سے بغیر کسی تنبیہ کے زائد پانی کے اچانک اخراج سے کسی بھی متاثرین کو بچاؤ کا کوئی موقع نہیں ملا ۔ بچاؤ عمل میں امداد کے لئے خصوصی پولیس ٹیم کو بھی ہماچل پردیش روانہ کردیا گیا ہے ۔ نیز ماہر غوطہ خوروں کی بھی مدد لی جارہی ہے ۔ تلنگانہ کے ہوم منسٹر نرسمہا پیر کی صبح ہماچل پردیش کے لئے مبینہ طور پر روانہ ہونے والے ہیں ۔ دریا کے دونوں کناروں میں بسنے والے لوگوں کو پابند کردیاگیا ہے کہ وہ کسی بھی فرد کے نظر آنے پر پولیس کو فوری مطلع کردیں۔

24 Hyderabad Students Washed Away in Beas River in Himachal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں