تلنگانہ کے گورنر کی حیثیت سے نرسمہن کی حلف برداری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-03

تلنگانہ کے گورنر کی حیثیت سے نرسمہن کی حلف برداری

گورنر آندھر پرادیش ای ایس ایل نرسمہن نے صبح چھ بج کر تیس منٹ پر تلنگانہ کے گورنرکے طور پر حلف لیا ۔ راج بھون میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کلیان جیوتی سین گپتا نے انہیں عہدے اور راز داری کا حلف دلایا ۔ حلف برداری کے بعد چیف جسٹسنے انہیں مبارکباددی اور نیک تمناؤن کااظہار کیا ۔ گورنر نے بعد ازاں تلنگانہ عوام کو نئی ریاست کی تشکیل پر مبارک باد دی اور اسامید کا اظہار کیا کہ نئی حکومت تلنگانہ کی ترقی کے لئے کام کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کا یا یوم تاسیس اہمیت کا حامل ہے ۔گورنر نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام نے جو امیدیں نئی حکومت سے وابستہ کی ہیں یہ امیدیں نئی حکومت پور اکرے گی ۔ جس کے لئے گورنر کے طور پر ان کا تعاون ہمیشہ رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور حکومت مل کر کام کریں گی تب ہی ترقی ممکن ہے ۔ اور ایک بہتر حکومت بنائی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے تلنگانہ کے عوام کو مبارک باددی اور توقع ظاہر کی کہ نئی حکومت ملک میں ترقیکی راہ پر گامزن ہوگی۔ اس سے پہلے چندر شیکھر راؤ نے گن پارک پر واقع تلنگانہ یادگار شہیداں پہنچکر تلنگانہ کے لئے جان کی قربانی دینے والوں کو خراج عقیدات پیش کیا ۔ انہوں نے دومنٹ کی خاموشی بھی اختیار کی ۔ اس کے بعد وہ راج بھون گئے جہاں انہں نے وزیر اعلیٰ کا حلف لیا۔

ESL Narasimhan sworn in as Governor of Telangana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں