IPS Anurag Sharma appointed as first DGP of Telangana
تلنگانہ کے پہلے ڈی جی پی کے طور پر انوراگ شرما نے اپنی ذمہ داری سنبھال لی۔ تلنگانہ کے پہلے چیف منسٹرچندر شیکھر راؤ نے انہیں نئی ریاست تلنگانہ کا پہلا پولیس سربراہ مقرر کیا ہے۔ اس موقع پر انہیں مختلف رہنماؤں نے بھی مبارک باد دی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ تلنگانہ حکومت کے شکر گزار ہیں ۔جس نے انہیں یہ موقع فراہم کیا ہے۔ وہ تلنگانہ میں امن و قانون کی صورتحالکوبہتربنانے کے لئے کام کریں گے ۔ واضح رہے کہ انوراگ شرماحیدرآبار کے کمشنر پولیس تھے تاہم تلنگانہ کے نئے چیف منسٹر شیکھر راؤ نے انہیں نئی ریاست کا پولیس سربراہ مقرر کیا ہے ۔ اسی دوران آندھرا پردیش کے نئے ڈی جی پی کے طور پر جے وی راموڈو نے بھی اپنی ذمہ داری سنبھال لی ۔ وہ1981بیاچ کے آئی پی ایس ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماؤنوازوں سے نمٹناان ہی پہلی ترجیح ہوگی۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں