انتخابات میں بی جے پی کو اکثریت کی وجہ سوشل میڈیا لہر - چیف منسٹر ہماچل پردیش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-27

انتخابات میں بی جے پی کو اکثریت کی وجہ سوشل میڈیا لہر - چیف منسٹر ہماچل پردیش

دیہا
پی ٹی آئی
بی جے پی کے اچھے دن کے نعرہ پر تنقید کرتے ہوئے ہماچل پردیش کے چیف منسٹر ویر بھدرا سنگھ نے آج کہا کہ این ڈی اے حکومت کے مرکز میں اقتدار میں آنے کے بعد ایندھن، شکر اور کئی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ کھیوگ اور چوپال علاقوں میں مختلف محکمہ جاتی پراجکٹ کا افتتاح کرنے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ویر بھدرا سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت کی جانب سے ریل کرایوں میں بھی اضافہ کو استثنیٰ نہیں دیا گیا اور بی جے پی کو حالیہ لوک سبھا انتخابات میں اکثرتی سوشل میڈیا کی لہر کی وجہ سے حاصل ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ انہو ں نے تیزی سے تبدیل ہونے والے عالمی منظر نامہ کے ساتھ مسابقت کو برقرار رکھنے کے لئے عصری ٹکنالوجیز کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے کہا کہ ملک میں مختلف زبانو ں میں زائد از550ٹی وی چیانلس ہیں اور ہر ایک چیانل کی پہنچ انٹر نیٹ اور سوشل میڈیا تک ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ان ٹکنالوجیز کے درجہ کو بڑھایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ میدانی علاقوں کی بہ نسبت پہاڑی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر، پانی کے پائپ اور برقی لائن کی تنصیب جیسے ترقیاتی کاموں کی انجام دہی مشکل مرحلہ ہے، مگر حکومت ریاست کے تمام علاقوں میں مساوی ترقی کو یقینی بنانے کے عہد کی پابند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ دیکھتے ہوئے خوشی محسوس ہوتی ہے کہ ہماچل پردیش تیزی سے ترقی کرنے والی ریاست ہے اور یہ ملک کی بہترین ریاستوں میں سے ایک ہے ۔ اس موقع پر سنگھ نے جی ایس ایس دیہا کے سائنس بلاک کا افتتاح کیا جس کو76.02لاکھ کی لاگت سے تکمیل کیاجائے گا۔

'Modi magic' is a media hype: Himachal Pradesh CM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں