پارٹی ارکان پارلیمنٹ کو طرز عمل پر توجہ دینے کی تلقین - وزیر اعظم مودی کا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-29

پارٹی ارکان پارلیمنٹ کو طرز عمل پر توجہ دینے کی تلقین - وزیر اعظم مودی کا خطاب

سورج کنڈ(ہریانہ)
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پارٹی کے نو منتخبہ ارکان پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کے اندر اور عوام کے درمیان اپنے طرز عمل پر توجہ مرکوز کریں کیونکہ عوام انہیں دیکھ رہے ہیں ۔ انہوں نے ارکان پالیمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ ا پنے حلقوں کے لئے کام کریں اور بہتر حکمرانی کے پیام کو عام کریں ۔ بی جے پی کے زائد از150نو منتخبہ ارکان لوک سبھا و راجیہ سبھا کے لئے دو روزہ ورکشاپ کا افتتاح کرنے کے بعد مودی نے ان سے کہا کہ وہ اس بات کو سمجھیں کہ اپوزیشن سے سرکاری بنچوں میں آنے کے بعد اب ان پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ عوام کے درمیان اپنے اختلافات ظاہر نہ کرنے اور ایک خاندان کی طرح طرح کام کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ان سے یہ بھی کہا کہ وہ معمولی مسائل پر مایوس نہ ہو کیونکہ سیاست میں کوئی’’فل اسٹاپ‘‘ نہیں ہوتا۔ مودی نے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رکن پارلیمنٹ ہونا بے حد اہم بات ہے اور اسے سنجیدگی سے لینا چاہئے یہ بات یاد رکھیں کہ عوام نہ صرف ایوان میں بلکہ ایوان کے باہر بھی آپ کی کارکردگی کا مشاہدہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں ارکان کی کارکردگی کا بھی تذکرہ کیا ار پارلیمانی تقاریر کو مختصر رکھنے اور اہم بات پر توجہ مرکوز کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ پارٹی کیا رکان پالیمنٹ سے ہر قسم کے منفی خیالات ترک کردینے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے زور دے کر کہا کہ پارٹی کے تئیں ان کا رویہ باہمی تعاون اور رفیقانہ جذبات کا ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا ’’ہم ایک خاندان ہیں اور ایک مشترکہ مقصد کے ل ئے کام کررہے ہیں ۔، نئے دوست بنانے کی کوشش کریں ، ایک دوسرے سے سیکھیں اور اجتماعیت کے لئے کام کریں‘‘۔ پارٹی ارکان پارلیمنٹ کو اس بات کی یاددہانی کراتے ہوئے کہ ٹریننگ بی جے پی کے لئے محض ایک رسم نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ صلاحیتوں کا فروغ پارٹی کی دیرینہ روایت ہے ۔ کانگریس کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے وزیر اعظم نے پارٹی ارکان پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ اس بات کو اجاگر کریں کہ گزشتہ چند دہوں کے دوران کانگریس نے جو پالیسیاں اختیار کی تھیں وہ عوام کے مسائل کو دور کرنے اور ان کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ ارکان پارلیمنٹ کے لئے ایسے تربیتی کیمپوں کا مذاق اڑانے والوں کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے مودی نے کہا کہ سیاسی اداروں میں تربیت کا فقدان ایک سنگین خامی ہے لیکن بدبختانہ طور پر سیاست سے باہر رہنے والے کئی افراد نے انسانی وسائل کے فروغ کو بہت کم اہمیت دی ہے اور بعض اوقات اس کا مذاق بھی اڑایا ہے ۔ مودی نے پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ اپنے فرائض کے تئیں مشن کا احساس پیدا کریں
۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ مختلف موضوعات کو گہرائی سے سمجھنے توسیع مطالعہ کریں۔

Modi asks party MPs to focus on conduct, governance

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں