مس انڈیا بین الممالک مقابلہ حسن کا 20 جون کو دبئی میں انعقاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-03

مس انڈیا بین الممالک مقابلہ حسن کا 20 جون کو دبئی میں انعقاد

مس انڈیا ورلڈ وائیڈ 2014مقابلہ حسن آئندہ20جون کو دبئی میں منعقد ہوگا ۔ اس مقابلہ میں دنیا کے40ممالک سے زائد از40ہندوستانی نژاد حسینائیں حصہ لیں گی۔ مس انڈیا ورلڈ وائیڈ کی نیشنل ڈائریکٹر انجو سکینہ اور چیف اکزیکٹیو آفیسر ماورک پروڈکشنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ’’دنیا کے مختلف ممالک میں سکونت پذیر زائد از40ہندوستانی نژاد حسینائیں مقابلہ میں حصہ لیں گی ۔ ان کی عمریں17اور27سال کے درمیان ہوں گی جو غیر شادی شدہ ہوں گی اور جس ملک کی وہ نمائندگی کریں گی وہاں کی وہ شہری شاکن یا وہاں کی پیدائش کی حامل ہوں گی ۔ اصل مقابلہ سے پہلے مختلف ہندوستانی شہروں بشمول بنگلور، ممبئی اور کولکتہ سے منتخب کردہ زائد از12مقابلہ کنندگان مس انڈیا ورلڈ وائیڈ انڈیا2014میں ایک دوسرے سے مسابقت کریں گی۔ یہ مقابلہ آئندہ7جون کو پونے میں منعقد ہوگا اور اس میں جیتنے والی حسینہ، دبئی میں فائنل راؤنڈمیں شرکت کرے گی ۔ انجو سکسینہ نے بتایا کہ’’ مس انڈیا ورلڈ وائیڈ تاج زائد از20برس قبل شروع کیا گیا تھا اور ہر سال یہ مقابلہ مختلف ممالک میں منعقد ہوتا ہے۔ یہ مقابلے 4حصوں پر مشتمل ہوتے ہیں یعنی ایوننگ گاؤن ، ہندوستانی لباس، صلاحیت اور سوال ۔ جواب راؤنڈ دبئی میں ہونے والے اس مقابلہ حسن میں ایک زائد کشش یہ ہوگی کہ بالی ووڈ فلم فیسٹیول اور ہندوستانی پکوان ویک کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

The Twenty Third Miss India Worldwide in Dubai/Abu Dhabi from June 15 through June 21

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں