فلسطین میں نئی متحدہ حکومت کا قیام - محمود عباس نئے صدر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-03

فلسطین میں نئی متحدہ حکومت کا قیام - محمود عباس نئے صدر

فلسطین صدر محمود عباس نے اسلام پسند گروپ حماس کے ساتھ تنازعہ پر لمحہ آخر میں قابو پانے کے بعد آج متحدہ نئی حکومت کو حلف دلایا۔ نئے انتظامیہ میں وزراء نے رملہ میں ٹیلی ویژن پر راست نشر کردہ تقریب میں اپنے عہدہ کا حلف لیا جن کے بارے میں عباس نے کہا کہ وہ سیاسی طور پر کوئی وابستگی نہیں رکھیں گے۔حماس کے زیر کنٹرول غزہ پٹی سے تعلق رکھنے والے3وزراء کو اسرائیل نے مغربی کنارہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی ۔ قبل ازیں اسرائیلی فوجی طیاروں نے پیر کی صبح غزہ کو ایک مرتبہ پھر نشانہ بنایا ہے ۔ اسرائیلی طیاروں کی طرف سے یہ بمباری مخلوط فلسطینی حکومت کی تشکیل سے محض چند گھنٹے قبل کی گئی ہے ۔ اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق اس فضائی حملے کی وجہ غزہ ی طرف سے اسرائیل پر راکٹ فائرکئے جانے کے جواب میں کیا گیا ہے۔ فوری طور پر کسی نقصان ک اندازہ نہیں ہوسکا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ جنوبی غزہ میں دہشت گردوں کے دو ٹھکانوں کو نشانہ بنایاگیا ہے ۔ اس کی زمین سے بھی تصدیق ہوگئی ہے ۔ تاہم اسرائیلی فوجی ترجمان نے اس فضائی کارروائی کی مزید تفصیلات نہیں جاری کی ہیں ۔ دریں اثناء اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برداری اس نئی فلسطینی حکومت کو تسلیم کرنے میں جلدی نہ کرے ۔ یہ امر اہم ہے کہ یونٹٰ حکومت میں محمود عباس کی الفتح کی ساتھی جماعت غزہ کی اسلام پسند حماس ہے ۔ حماس کو اسرائیل اور مغربی دنیا ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہیں اور اس باعث اس کے ساتھ کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں رکھا گیا ہے ۔ الفتح اور حماس کے سینئر اراکین یونٹی حکومت کے مذاکرات کے لئے ملاقات کرتے ہئے اپریل میں محمود عباس کی فتح پارٹی نے حماس کے ساتھ مصالحتی ڈیل کو حتمی شکل دی تھی ، جس پر اسرائیل کی جانب سے سخت رد عمل ظاہر کیا گیا تھا ۔ عباس کے مطابق اس یونٹی حکومت میں سیاسی وابستگی سے ہٹ کر وزراء کو شامل کیا جارہا ہے تاکہ مغربی دنیا کو یونٹی حکومت پر کوئی اعتراض نہ ہو۔

Palestinian unity government sworn in by Mahmoud Abbas

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں