اقوام متحدہ قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کو حل کرنے پر زور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-03

اقوام متحدہ قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کو حل کرنے پر زور

صدر پاکستان ممنون حسین نے آج کہا ہے کہ ان کا ملک چاہتا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے ۔ انہوں نے پاکستان قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ ریمارکس کئے اور کہا کہ گزشتہ ہفتہ وزیر اعظم نواز شریف کا دور ہ ہند اس بات کا اشارہ ہے کہ پاکستان ‘ اپنے اس پڑوسی ملک کے ساتھ پر امن تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے (نواز شریف نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے گزشتہ ہفتہ نئی دہلی کا دورہ کیا تھا) ۔ صدر پاکستان نے پاکستانی پارلیمنٹ(قومی اسمبلی) کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا ۔ دوسرے پارلیمانی سال میں یہ قومی اسمبلی کے اجلاس کا آغاز تھا ۔ دستور پاکستان کے تحت ہر نیا پارلیمانی سال صدر مملکت کے خطبہ سے شروع ہونا چاہئے ۔ ممنون حسین نے دہشت گردی کا خاتمہ کرنے اور ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کا عہد کیا ۔ حسین کا تعلق حکمراں پاکستان مسلم لیگ ۔ نواز سے ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں سال گزشتہ حکومت کی جانب سے کئے گئے متعدد معاشی کارناموں پر روشنی ڈالی ۔

Kashmir issue should be resolved under UN resolutions: Pak

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں