ملایشیا طیارہ کی تلاش پر 9 ملین ڈالر سے زائد مصارف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-10

ملایشیا طیارہ کی تلاش پر 9 ملین ڈالر سے زائد مصارف

ملائشیا ایر لائنس فلائٹ ایم ایچ370 کی گمشدگی پر تلاشی اقدامات کے لئے ملائشیا نے تاحال9ملین ڈالر سے زیادہ رقم خرچ کردی ہے ۔، وزیر ٹرانسپورٹ ہشام الدین حسین نے بتایا کہ یہ اخراجات پانچ ملائشیائی ایجنسیوں کے لئے غذا اور ایندھن پر آئے جنہوں نے تلاشی میں حصہ لیا ہے ۔ ژنہوا نے یہ اطلاع دی ۔ پانچ ایجنسیوں میں رائل ملائشین ایر فورس ، نیوی، پولیس فائر اور ریسیکیو ڈپارٹمنٹ اور ملائشیا کی بحری انفورسمنٹ ایجنسی بھی شامل ہے ۔ ہشام نے کہا کہ جو اخراجات ہم نے صرف کئے ہیں وہ تلاشی کے لئے دیگر ممالک کی جانب سے کئے گئے مصارف کے نسبتاً کم رہے ہیں۔ فلائیٹ ایم ایچ370 جس میں227مسافر سوار تھے ۔ اور عملہ کے12ارکان موجود تھے ۔ یہ طیارہ 8مارچ کو 12:41بجے شب بیجنگ(چین) سے کوالالمپور انٹر نیشنل ایپورٹ سے روانہ ہوا تھا اور ایک گھنٹہ بعد جنوبی چین کے سمندر پر سے گزرتے ہوئے راڈر اسکرین سے غائب ہوگیا۔ ملائشیا کے وزیر اعظم نجیب تن رزاق نے24ارچ کو اعلان کیا تھا کہ ایم ایچ370 جنوبی ہند کے سمندر میں گر گیا ہے ۔ برطانوی سٹیلائٹ ٹیلی کمیونیکشن کمپنی انمر ساٹ کی جانب سے جاری کردہ ڈاٹا کے تجزیہ کے بعد انہوں نے یہ اعلان کیا تھا تاہم پچھلے ہفتہ جاری کردہ ایک بیان میں حکومت ملائشیا نے کہا ہے کہ ملک ایم ایچ370 کی تلاشی جاری رکھے گا۔

Malaysia says spent $8.6 million on search for MH370

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں