لاپتہ طیارہ کا سراغ دینے والے کو 5 ملین ڈالر انعام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-09

لاپتہ طیارہ کا سراغ دینے والے کو 5 ملین ڈالر انعام

ملایشیا کے لاپتہ طیارہ کے مسافرین نے لاپتہ طیارہ کے بارے میں سراغ دینے اور اس کا پتہ چلانے میں دینے والے کو5ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ۔ یہ مسافر طیارہ تین ماہ قبل اسی تاریخ کو لاپتہ ہوگیا تھا ۔ اس طیارہ میں239افراد سوار تھے ۔ یہ8مارچ کو کولاالمپور سے بیجنگ جانے کے دوران پرواز کے ایک گھنٹہ کے بعد لاپتہ ہوگیا۔ تین ماہ کی تلاشی مہم کے بعد مسافرین کے رشتہ دار مایوس ہوگئے اور حکام سے ناامید ہوگئے۔ ان رشتہ داروں نے سراغ دینے والے کو5ملین ڈالر دینے طیارہ کا سراغ دینے والے کو5ملین ڈالر دینے کے علاوہ اس سراغ کے لحاظ سے تحقیقات کرنے کے لئے مزید2ملین ڈالر خرچ کئے جائیں گے ۔ اس طیارہ پر5ہندوستانی سوار تھے ۔ خیال کیاجاتا ہے کہ بوئنگ777 جنوبی سمندر میں گر گیا ہوگا۔ لاپتہ طیارہ کی تین ماہ سے تلاش ہورہی ہے ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے ۔ مسافرین کے ایک رشتہ دار نے کہا کہ لاپتہ طیارہ کے بارے میں کہیں نہ کہیں کوئی بات منظر عام پر آسکتی ہے ۔ اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ ایسا سراغ دینے والے سامنے آئیں اور لاپتہ طیارہ کا پتہ چلانے میں سراغ مہیا کر کے مدد کریں ۔ تین ماہ سے جاری تلاشی مہم کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا اور اب تلاش کی پوری ذمہ داری تین ممالک ملایشیا ، آسٹریلیا اور چین پر آن پڑی ہے ۔ تلاشی مہم کا ایک نیا باب شروع کیا گیا ۔60,000مربع کلو میٹر علاقہ کا احاطہ کرتے ہوئے نئی تحقیقات کی جائیں گی۔ اندرون تین ماہ سمندر کی تہہ کی پیمائش مکمل ہوگی ۔ آسٹریلیا کے ایک ادارہ نے کہا کہ آرک علاقہ کے قریب طیارہ کا ایندھن ختم ہوگیا ہوگا اور اس کے بعد طیارہ نیچے اترنا شروع ہوگیا ۔ لاپتہ طیارہ کے مسافرین کے رشتہ داروں نے اب حکام سے مایوس ہوکر خود اپنے طور پر انعام رقمی کے ذڑیعہ تلاش کی مہم شروع کی ۔ اب یہ اعلان کیا گیا کہ طیارہ کی تلاش کا سراغ دینے والے کو5ملین ڈالر انعام دیاجائے گا۔

MH370 Families Launch $5 Million Whistleblower Fund

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں