Karachi airport under attack by gunmen
پاکستان کے کراچی شہر کے ایر پورٹ پر آج رات بھاری ہتھیاروں سے لیس کئی دہشت گقدوں نے حملہ کردیا جس میں کم ا ز کم5سیکوریٹی کارکن ہلاک ہوگئے ،۔ اطلاعات میں کہا گیا کہ حملہ آور اولڈ ٹرمنل سے اندر داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے بعد انہوں نے گرینینڈ پھینکی۔ ذرائع نے بتایا کہ جس وقت حملہ ہوا8طیاروں میں فیول بھرا جارہا تھا ۔2طیاروں میں آگ لگ گئی اور دوسرے6طیاروں کو نقصان سے بچانے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیںَ کراچی ایر پورٹ پر ایمرجنسی ڈکلئیر کردی گئی ہے اور کراچی آنے والی فلائٹس کو سکھر اور ملتان کی طرف موڑا گیا ہے ۔ سینئر پولیس آفیسر راؤ انور نے بتایا کہ بندوق بردار بھاری ہتھیاروں سے لیس ہیں ۔ شہری ہوا بازی کے محکمہ کے بموجب کراچی ایر پورٹ پر فلائٹس آپریشن روک دئیے گئے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں