ہندوستان سمیت کئی ممالک میں خشک سالی کا اندیشہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-09

ہندوستان سمیت کئی ممالک میں خشک سالی کا اندیشہ

ایشیا کی حکومتیں الینٹو کی وجہ سے آنے والے موسمی تبدیلیوں سے بچنے کی کوششوں میں لگی ہیں ،۔ پچھلی بار اس کی آمد پر غذائی اجناس کی قیمتیں اتنی بڑھ گئی تھیں کہ سماجی افراتفری پھیل گئی تھی ۔ اس سے سبق سیکھتے ہوئے انڈونیشیائی حکومت نے کاشتکاروں کو ایک کیلینڈر دیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ فصل کی بوائی جلد کریں ۔ ملائشیا اور فلپائن پانی کی سپلائی بہتر بنانے کی کوششوں میں لگے ہیں اور ہندوستان میں اناج کا ذخیرہ بڑھایاجارہا ہے ۔ ان اقدامات کا مقصد الیننوکے اثرات کو کم کرنا ہے کیونکہ موسم کی اس تبدیلی سے آسٹریلیا ، جنوب مشرقی ایشیا اور ہندوستان میں سوکھا پڑ سکتا ہے ۔سال2007میں جب الیننوآیا تھا تو غذائی اجناس کی قیمتیں آسمان چھونے لگی تھیں چاول کی قیمت تین گنا ہوگئی تھی ۔2006میں یہ ایک ہزار ڈالر فی ٹن کی ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوا تھا جس سے مصر، کیمرون اور ہیتی میں فسادات بھڑ اٹھے تھے ۔ سال2009کے الیننو کی وجہ سے ہندوستان میں چار ہائی کے بعد سوکھا پڑا تھا۔ دنیا میں چاول کی پیداوار میں دو نمبر پر رہنے والے ملک میں اس اناج کی پیداوار میں ایک کروڑ ٹن کی کمی آگئی تھی اور دنیا میں شکر کی قیمت30سال کے عرصہ میں سب سے زیادہ اونچی پہنچ گئی تھیں۔ الیننو ایک سمندری موسمی صورتحال ہوتی ہے جس کا اثر دور دور تک پڑتا ہے ۔ موسم کی بیشتر پیش گوئیوں کے مطابق الینینو سال کے وسط میں آئے گا ۔ روایتی طور سے اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوانے والے ملک انڈونیشیا اور فلپائن ہیں ۔ اس کے دو اسباب ہیں ، ایک تو یہ کہ چاول کی پیداوار متاثر ہونے کا امکان ہے اور چونکہ یہ ملک درآمد کرتا ہیں تو انہیں عالمی منڈی میں چاول کے نرخ میں امکانی اضافہ کی وجہ سے زیادہ قیمت چکانی پڑے گی ۔ شمال فلپائن کی ادگیان وادی میں ابھی سے خشک سالی کی صورتحال ہے ۔ دنیا کے چاول کی پیداوار کے بڑے خطوں میں شمار ہونے والے اس علاقہ میں بڑے بڑے باند اپنی آخری حدوں کو چھو رہے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے کئی اقدامات شروع کردئیے ہیں جن میں مصنوعی بارش اور چاول کی ایسی قسموں کی کاشت جو خشک سالی کو جھیل سکیں شامل ہیں ۔، وزیر زراعت پراکیسو الکالا نے کہا کہ ہم اپنی کئی پالیسیوں میں تبدیلی کررہے ہیں۔پانی کا بہتر استعمال ، اس کا تحفظ کرنے کے علاوہ کاشت کے جدید اور نت نئے طریقوں کا استعمال اور ماہی گیری میں بھی تکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جارہا ہے تاکہ خشک موسم کے اثرات سے نمٹا جاسکے ۔ فلپائن میں الینینو کے موسم کے بعد طوفان بھی آتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ فصل کی مزید تباہی ۔ ایسے میں چاول کی درآمدات کا ہی راستہ بچتا ہے ۔ یہ ملک خطہ میں چین کے بعد دوسرا سب سے زیادہ چاول درآمد کرنے والا ملک ہے۔ انڈونیشیا میں وزارت زراعت کسانوں کو جدید تکنیک اپنانے میں مدد دینے کے لئے زرعی مشیروں کو لگارہی ہے جو کئی فصلوں کی کاشت میں مدد دینے کے لئے زرعی مشیروں کو لگارہی ہے جو کئی فصلوں کی کاشت میں مدد دے گی ۔ حکومت کو امید ہے کہ اس سے وہ خشک سالی کے خطرے کو کم سے کم کرنے اور فصلیں اگانے میں کامیاب رہیں گے الینینو سے کئی مرتبہ فائدہ بھی ہوتا ہے اس کی وجہ سے ایسی زمین پر بھی چاول کی کاشت ہوسکتی ہے جو پہلے دلدل تھی ۔ حکومت نے کیلنڈر جاری کئے ہیں کہ کن تاریخوں میں کون سی فصل کی بوائی کی جائے ۔ اس کے علاوہ کاشتکاروں کو پانی کے پمپ بھی دئیے جارہے ہیں۔

Drought fears sparked by El Nino threat as monsoon fails

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں