طالبان قیدیوں کو قطر منتقل کرنے پر افغانستان کا اعتراض - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-03

طالبان قیدیوں کو قطر منتقل کرنے پر افغانستان کا اعتراض

افغانستان نے ایک امریکی فوجی کی رہائی کے عوض گوانتا موبے میں قید پانچ طالبان قیدیوں کی رہائی کے معاہدہ پر افغان حکومت نے کہا کہ امریکہ نے جو معاہدہ کیا ہے وہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ طالبان قیدیوں کو امریکی قیدی امریکی آرمی سرجنٹ بووبر گڈہل کی رہائی کے عوض رہا کرکے انہیں طیارہ کے ذریعہ قطر منتقل کردیا گیا ۔ امریکی فوجی واحد امریکی فوجی ہے وہ جنگی قیدی کہلاتا ہے ۔ امریکی فوجی پانچ سال سے افغانستان میں یرغمال بنا ہوا تھا۔امریکی فوجی کو افغانستان جرمنی کے فوجی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ امریکہ کی جانب سے اس کے فوجی کی رہائی کے لئے جو قدم اٹھایا گیا ۔ اس پر افغانستان میں ناراضگی ظاہر کی جارہی ہے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ جلد ازجلد افغانستان سے نکل جانے کی تیار ی کررہا ہے ۔ افغانستان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ کوئی حکومت کسی دوسرے ملک کے شہریوں کو کسی تیسرے ملک کے حوالے نہیں کرسکتی ۔ افغان صدر حامد کرزئی جو اس سال کے ختم تک سبکدوش ہونے والے ہیںِ انہیں طالبان قیدیوں کے عوض امریکی فوجی کی رہائی کے معاہدہ سے بے خبر رکھا گیا ۔ امریکی انتظامیہ نے اس معاہدہ کے افشاء ہوجانے کے اندیشے کے تحت صدر کرزئی کو معاہدہ سے لاعلم رکھا ۔ طالبان قیدیوں کو قطر منتقل کیا گیا ۔ رہا کردہ طالبان قیدیوں کو ایک سال تک قطر میں رکھا جائے گا۔ افغان انٹلی جنس عہدیداروں نے خیال ظاہر کیا کہ طالبان قیدی جب افغانستان واپس ہوں گے تو لڑائی میں شامل ہوجائیں گے ۔تمام رہا شدہ طالبان کو انتہائی اہم قیدی قرار دیا گیا ۔ امریکہ میں طالبان قیدیوں کی رہائی پر اعتراض کیا جارہا ہے ۔ رہا شدہ امریکی فوجی کو جرمنی میں علاج کے بعد ٹیکساس منتقل کیا جائے گا۔ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا کہ قیدیوں خے تبادلے کے نتیجہ میں افغانستان میں مفاہمت کو فروغ حاصل ہوگا ۔ انہوں ںے ری پبلکن کے الزام کو مسترد کردیا کہ معاہدہ کے تحت دہشت گردوں سے بات چیت کی گئی ۔ ریپبلکن پارٹی کے ارکان نے کہا کہ طالبان قیدیوں کے عوض امریکی فوجی کی رہائی کا معاہدہ قطر کی حکومت کے توسط سے کیا گیا ۔ ادھر افغانستان میں اس بنا پر مخالفت کی جارہی ہے کہ امریکہ نے ایک دوسرے کو قیدیوں کو تیسرے ملک کو منتقل کردیا جو بین الاقوامی قانون کی خلا ف ورزی ہے ۔

Afghanistan Raises Objections to Swap of Taliban Prisoners

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں