سعودی عرب میں وزٹ ویزا میں توسیع پر پابندی برخاست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-30

سعودی عرب میں وزٹ ویزا میں توسیع پر پابندی برخاست

سعودی عرب میں رہنے والے غیر ملکیوں کو اب ویزا میں تسیع کی فکر نہیں ہوگی ۔ تارکین وطن ملازمین کے جو رشتہ دار اس وقت سعودی عرب آئے ہوئے ہیں وہ اب باقی سال کے لئے اپنے خاندان کیے ویزا کی تجدید کراسکتے ہیں ۔ یہ فیصلہ وزیر داخلہ پرنس محمد بن نائف نے کی اہے ۔ ویزا کی پابندی نرم کی گئی ہے مگر جن کے ویزا ختم ہورہے ہیں انہیں محکمہ پاسپورٹ کو درخواست دینی ہوگی ۔ توسیع کی اجازت نہ لینا ویزا کے ضابطوں کی خلاف ورزی ہوگی۔ عام طور پر شعبان کے مہینے کے آخر سے ویزا کی توسیع معطل کردی جاتی ہے اور ایسے میں غیر ملکیوں کو وطن واپسی کے لئے محض ایک ہفتہ کی مہلت دی جاتی ہے مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔ اب حکام نئے ضابطے نافذ کرنے کے لئے تیار ہیں اور وزٹ ویزا پر آئے لوگ پورے ملک میں اتوار سے ویزا میں توسیع کی درخواست دے سکتے ہیں ۔ تارکین وطن اور ان کے ارکان خاندان کو ویزا میں توسیع نہ ہونے سے بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

Saudi Arabia relaxes ban on family visit visa renewals

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں