روس کے جٹ طیاروں کی پہلی کھیپ عراق کو وصول - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-30

روس کے جٹ طیاروں کی پہلی کھیپ عراق کو وصول

عراق کو روس سے جٹ لڑاکا طیاروں کی پہلی کھیپ وصول ہوگئی ہے ۔ عراق نے سنی جنگجوؤں کا مقابلہ کرنے روس کو لڑاکا جٹ طیاروں کا آرڈر دی اتھا ۔ عراقی وزارت دفاع نے اطلاع دی کہ روس سے لڑاکا طیاروں کی پہلی کھیپ وصول ہوئی ہے ۔ بی بی سی نے یہ اطلاع دی کہ5سکھوئی لڑاکا طیارے عراق کو وصول ہوگئے ہیں ۔ عراق نے سنی جنگجوؤں کا مقابلہ کرنے فضائیہ کو طاقتور بنانے کا فیصلہ کیا ہے ،۔ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران سنی جنگجوؤں نے زبردست پیشرفت کرکے اہم شہروں پر قبضہ کرلیا ۔ ہفتہ کے دن حکومت نے کہا کہ تکریت شہر کو دوبارہ حاصل کرلیا گی اہے ۔ وزیر اعظم نوری المالکی نے بی بی سے کہا کہ حکومت نے روس اور بیلارس سے لڑاکا طیارہ خریدنے کا معاہدہ کیا تھا ۔ عراقی سیکوریٹٰ حکام نے کہا کہ ہفتہ کو ملنے والے5سکوئی نامی جنگی طیارے کچھ ہی دنوں میں ملکی فضائی میں شامل ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ باقی ماندہ طیاروں کی کھیپ بھی جلد ہی پہنچنے والی ہے ۔ دوسری جانب روسی خبر رساں ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ عراق کے ہوائی اڈے پر10طیارے پہنچ گئے ہیں ۔ عراق کے شمال مغربی علاقوں میں باغیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے عراق کو ان جنگی طیاروں کی ضرورت تھی۔ عراق کا کہنا ہے کہ اسے پانچ جنگی طیارے ملے ہیں جبکہ روس کا کہنا ہے کہ10طیارے عراق پہنچ چکے ہیں اطلاعات کے مطابق عراقی حکومت نے روسی جنگی طیارے سکوئی30ایس ایم کے لئے پہلے ہی تقریباً5ارب ڈالر کا سودا کیا تھاعراق کی ریاستی میڈیا نے ہفتہ کو دعویٰ کیا تھا کہ ملک کے شمالی شہر تکریت میں عراقی فوج کی داعش کے جنگجوؤں کے خلاف کارروائی میں جنگجوؤں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا ۔ ریاستی ٹی وی چینل کا کہنا تھا کہ فوج نے تکریت میں گورنر کے ہیڈ کوارڑ پر دوبارہ قبضہ کرلیا اور اس کا رروائی میں داعش کے60جنگجوہلاک ہوگئے تھے۔، دوسری جانب باغیوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شہر پر حملہ ہوا تاہم انہوں نے اسے ناکام حملے سے تعبیر کیا اور کہا کہ وہ فوج کا تعاقب کررہے ہیں۔ خیال رہے کہ عراق کے شہر تکریت پر11جون کو دولت اسلامیہ عراق و شام(داعش) کے جنگجوؤں نے کنٹرول حاصل کرلی اتھا ۔داعش کے بارے میں مبصرین کا کہنا ہے کہ مشرقی شام سے انہوں نے عراق پر قبضہ کیا ہے اور وہ وسطی عراق کی جانب بڑھ رہے ہیں ،۔ داعش اور سنی مسلمانوں کا اتحاد عراق کے کئی علاقوں پر قبضہ کرچکا ہے جن میں عراق کا دوسرا بڑا شہر موصل بھی شامل ہے۔ سرکاری ٹی وی پر کہا گیا کہ اس کارروائی میں60شدت پسند مارے گئے ہیں اور اب باغیوں کے کنٹرول والے شہر موصل کی طرف بڑھنے کی تیاری ہورہی ہے ۔ اس سے پہلے امریکی حکام کا کہنا تھا کہ عراق میں امریکی عسکری مشیروں کی حفاظت کے لئے مسلح امریکی ڈرون طیارے ملک کی فضائی حدود میں پروازیں کریں گے ۔ یہ ڈرون طیارے روزانہ تقریباً40-30پروازیں کریں گے جن کا مقصد مختلف علاقوں کی نگرانی کرنا ہوگا۔

Iraq receives Russian fighter jets to fight rebels

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں