بی ایس این ایل موبائل پر بغیر انٹرنیٹ فیس بک کی سہولت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-04

بی ایس این ایل موبائل پر بغیر انٹرنیٹ فیس بک کی سہولت

Facebook on mobile without Internet
سرکاری زیر انتظام کمپنی بی ایس این ایل [BSNL] نے آج ایک سروس شروع کی جس کے ذریعے اس کے موبائل صارفین انٹرنیٹ یا ڈیٹا کنکشن کے بغیر فیس بک استعمال کر سکیں گے۔ بی ایس این ایل ڈائرکٹر انوپم شری واستو نے بتایا کہ اس سروس کی فراہمی کے لیے جدید تکنالوجی [USSD - Unstructured supplementary service data] سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔ کمپنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صارفین سے تین دن ، ہفتہ واری یا ماہانہ پلان کے لیے بالترتیب 4 روپے ، 10 روپے اور 20 روپے وصول کیے جائیں گے۔
عوامی شعبہ کی ٹیلی کام کمپنی نے ایسٹ اور ساؤتھ زونس میں فوری خدمات فراہمی کے لیے اٹوپیا موبائل [U2opia Mobile] سے معاہدہ کیا ہے۔ یہ سروس عنقریب ویسٹ اور نارتھ زونس میں بھی متعارف کروائی جائے گی۔

BSNL allows access to Facebook on mobile without Internet

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں