کے سی آر کی گورنر سے ملاقات دریائی پانی کی تقسیم کے مسئلہ پر تبادلہ خیال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-25

کے سی آر کی گورنر سے ملاقات دریائی پانی کی تقسیم کے مسئلہ پر تبادلہ خیال

حیدرآباد
یو این آئی
تلنگانہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج راج بھون پہنچ کر انچارج گورنر پی ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی ۔ سمجھاجاتا ہے کہ کے سی آر نے اس ملاقات کے دوران دونوں ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں دریائی پانی کی تقسیم پر مسئلہ پر گورنر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ تلنگانہ چیف منسٹر کل اپنے دو روہ دورہ پر نئی دہلی روانہ ہوں گے جہاں وہ زیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کر کے تلگانہ سے متعلق آرڈیننس واپس لینے وزیر اعظم سے خواہش کریں گے ۔ نئی دہلی میں اپنے قیام کے دوران چندر شیکھر راؤ توقع ہے کہ تلنگانہ کو خصوصی موقف دیے جانے کے علاوہ پرانیتا چیوڑلہ پراجکٹ کو قومی موقف دینے اور دیگر امور پر وزیر اعظم سے مداخلت کرنے کی خواہش کریں گے ۔ کے سی آر کے اس دورہ کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ وہ برقی خریدی سے متعلق معاہدات( پی پی اے) کے مسئلہ کو وزیر اعظم کے علم میں لائیں گے ۔ برقی خریدی معاہدات کی منسوخی کی ٹی آر ایس، کانگریس، بی جے پی اور بائیں بازو جماعتوں کے بشمول تلنگانہ کی تمام سیاسی جماعتوں نے سخت مخالفت کی ہے۔ حتی کہ تلنگانہ تلگودیشم پارٹی نے بھی نائیڈو کے فیصلہ کی تائید نہیں کی ہے۔ ان معاہدات کی منسوخی کا حال ہی میں چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرابابو نائیڈو نے اعلان کیا جس سے تلنگانہ کی دیگر تمام پارٹیوں نے چندرابابو کو اس کے لئے مورد الزام ٹھہرایا۔

KCR meets Governor on water row

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں