ایر انڈیا اسٹا ر الائنس میں شامل - دنیا کے 1300 شہروں تک آرام دہ سفر کی سہولت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-25

ایر انڈیا اسٹا ر الائنس میں شامل - دنیا کے 1300 شہروں تک آرام دہ سفر کی سہولت

Air-India-joins-Star-Alliance
نئی دہلی
پی ٹی آئی
ایر انڈیا ، ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے رسمی طور پر عالمی ایر لائنز گروپ ’’اسٹار الائنس‘‘ کا حصہ بن گئی ہے ۔ اس طرح ایر انڈیا ، اپنے مسافرین کو دنیا کے زائد1300شہروں تک آرام دہ سفر کی سہولت فراہم کرسکے گی ۔ 7سالہ طویل انتظار ختم کرتے ہوئے اسٹار الائنس کے چیف اکزیکٹیو بورڈ نے کل لندن میں اپ نے اجلاس میں ایر انڈیا کو اسٹا ر الائنس کی صف میں شامل کرنے کی منظوری دیتے ہوئے ووٹ دیا ۔ وزیر شہری ہوابازی اشوک گجپتی راجو نے یہاں اخبار نویسوں کو بتایا کہ’’ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے مسرت ہوتی ہے کہ ایر انڈیا اسٹا ر الائنس کا حصہ بن گئی ہے ۔ یہ الائنس دنیا کا ایک سب سے بڑا الائنس ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس الائنس میں شمولیت کے باعث ایر انڈیا کی آمدنی میں4-5فیصد اضافہ کا امکان ہے۔ ایر انڈیا کسی گلوبل الائنس میں شامل ہونے والی پہلی ہندوستانی ایر لائن ہے ۔ اسٹار الائنس دنیا کا سب سے بڑا ہوا بازی الائنس ہے جس کے ایر لائنز ارکان کی تعداد 27ہے ۔ رسمی شمولیت کی تقریب آئندہ ماہ کسی وقت نئی دہلی میں منعقد ہوگی ۔ اس کے لئے ایر انڈیا ایک بوئنگ787ڈریم لائنز اور ایک ایر بسA-320حاصل کررہا ہے ۔ یہ طیارے ، ایر انڈیا کی بین الاقوامی اور اندرون پروازوں کے لئے استعمال ہوں گے ۔ اور ان طیاروں پر اسٹار الائنس لوگو رہے گا ۔ اسٹار الائنس میں ایر انڈیا کی شمولیت کے سبب ایر انڈیا کے مسافروں کو اسٹار الائنس کے عالمی نیٹ ورک کی زائد از21980پروازوں تک رسائی کا موقع ملے گا ۔ یہ پروازیں195ممالک میں1328طیران گاہوں تک پہنچتی ہیں ۔ اسٹا ر الائنس کی رکن ایر لائنز کے طیاروں کی جملہ تعداد 4338ہے اور ان طیاروں کے ذریعہ سالانہ زائد از640ملین مسافرین سفر کرتے ہیں ۔ ایر انڈیا اپنی طرف سے اسٹار الائنس کی شریک ایر لائنز کے مسافروں کو اپنے کل ہند نیٹ ورک کے ذریعہ سفری ربط کی سہولتیں فراہم کرے گی۔ اسٹار الائنس کے ارکان میں اہم ایر لائنز جیسے امریکی کیرئیر یونا ئیٹیڈ ایر لائنز ، سنگاپور ایر لائنز ، لفتھا نسا ایر چائنا ، ایر کنیڈا ،سوئس ایر، آسٹرین ایر لائنز ، آل نپان ایرویز ، تھائی ایرویز اور ٹرکش ایر لائنز شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب حکومت نے آج کہا ہے کہ ایر انڈیا کو خانگیا نے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ وہ(حکومت) ابھرتے شہری ہوا بازی شعبہ کو مستحکم کرنے ایک قلیل المت حکمت عملی کو قطعیت دینے کے قریب ہے۔ جیٹ فیول پرٹیکسوں میں کمی اس حکمت عملی میں شامل ہے ۔ وزیر شہری ہوابازی اشوک گجپتی راجو نے یہاں اخبار نویسوں کو تایا کہ’’بڑی حد تک یہ عام احساس پایاجاتا ہے کہ ہندوستان میں ہوا بازی شعبہ کسی بھی طرح اپنی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ نہیں کررہا ہے ۔ اس لئے ہم جہت میں صلاحیتوں سے استفادہ کے لئے قدم اٹھا رہے ہیں۔ہم قلیل المدت حکمت عملی کو قطعیت دے رہے ہیں اور ہماری وزارت کے دائرہ میں بعض نشانے ہم نے خود مقرر کئے ہیں‘‘۔ راجو ، اس سوال کا جواب دے رہے تھے کہ آیا وزارت شہری ہوا بازی نے ہوا بازی شعبہ کے لئے100دنوں کا کوئی منصوبہ مرتب کیا ہے ۔ راجو نے حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی ۔ اس سوال پر کہ آیا وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران ایر انڈیا کو خانگیانہ پر غور کیا گیا ، انہوں نے جواب دیا کہ’’ہماری گفتگو کا ایک جامع حصہ ایر انڈیا کا موضوع بھی رہا۔ ایر انڈیا سے متعلق تمام مسائل پر تبادلہ خیال ہوا ۔ کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور اس میں کوئی مسئلہ چھیڑنا پسند نہیں کروں گا۔ ہوا بازی سے متعلق سارے مسائل کا احاطہ کیا گیا لیکن ہم نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

Air India joins Star Alliance

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں