وہائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی مستعفیٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-01

وہائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی مستعفیٰ

Jay-Carney-resigns
وائٹ ہاؤس کے ترجمان بے کارنی عہدہ سے مستعفیٰ ہوگئے۔ جوش آرنسٹ نئے ترجمان ہوں گے ۔ زائد از تین برس تک خدمات انجام دینے والے جے کارنی آئندہ ماہ عہدہ چھوڑ دیں گے ۔ ان کی نئی ذمہ داریوں کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔ یہ اعلان خود صدر بارک اوباما نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔، وائٹ ہاؤس میں بے کارنی کی معمول کی میڈیابریفنگ کے دوران اوباما اچانک ڈائس پر نمودار ہوئے اور یہ اعلان کرکے رپورٹرس کو حیرت میں ڈال دیا ۔ اوباما نے کارنی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ کارنی کا اپنا فیصلہ ہے جس سے انہوں نے اپریل میں آگاہ کردیا تھا ۔49سالہ کارنی اس نوعیت کے نہایت دباؤ والے عہدہ پر معمول سے کافی زائد عرصہ تک فائز رہے جب کہ عام طور پر اس عہدہ پر کوئی شخص محض دو برس ہی خدمت انجام دیتا ہے ۔ کارنی نے جنوری2011میں رابرٹ گبس کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا تھا اور2012میں اوباما کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد بھی اس عہدہ پر برقرار رہے ،۔ اوباما نے جے کارنی کومضبوط قوت فیصلہ اور بے تحاشہ برداشت کا حامل ساتھی قرار دیتے ہوئے کارنی نے اپنے مستقبل کے ارادوں اور عزائم کے متعلق کچھ بتانے سے گریز کیا ۔، انہوں نے کہا کہ انہوں نے ابھی اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے کہ وہ وہائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری کی ذمہ داری سے فارغ ہونے کے بعد کیا کریں گے ۔ جے کارنی ماضی میں صحافی رہے ہیں اور معروف جریدے ٹائم کے نمائندہ برائے وہائٹ ہاؤس کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ ترجمان کی حیثیت سے وہائٹ ہاؤس مین گزرنے والے اپنے ساڑھے تین برسوں کو ایک یادگار تجربہ قرار دیتے ہوئے جے کارنی نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے اپنی ذمہ داریوں سے مکمل انصاف کیا ہے ۔

Jay Carney steps down as White House press secretary

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں