تمباکو نوشی سے دنیا بھر میں سالانہ 30 لاکھ افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-01

تمباکو نوشی سے دنیا بھر میں سالانہ 30 لاکھ افراد ہلاک

تمباکونوشی اور اس سے تیار کردہ چیزوں سے دنیا میں اندازاً سالانہ30لاکھ افراد کی موت ہوتی ہے ۔، تمباکونوشی سے ہونے والی بیماریوں کے تعلق سے بیداری لانے والے سروجیومنگل پرتشٹھان کے صدر ڈاکٹر گنگوال نے یو این آئی کو بتایا کہ سگریٹ نوشی کرنے والے ممالک میں پھیپھڑوں کے کینسر سے90فیصد پھیپھڑوں سے متعلق بیماریاں تمباکو سے بننے والی چیزوں کے استعمال کی وجہ سے ہوتی ہیں۔20فیصد سل سے معتلق بیماریاں اور تمباکو سے بننے والی چیزوں کی وجہ سے ہی دل کا دورہ بھی پڑتا ہے ۔ پوری دنیا میں آج منائے جانے والے یوم انسدادتمباکو کے موقع پر ڈاکٹر گنگوال نے بتایا کہ صحت سے متعلق کئی بیماریاں جیسی سواس ، پیپٹک السر اور حمل کے دوران ہونے والی کئی پریشانیاں تمباکونوشی کی وجہ سے ہی ہوتی ہیں ۔ ہندوستان میں تمباکو چبانے سے بڑے پیمانے پر منہ کے کینسر کے کیسس سامنے آرہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو دہائیوں کے درمیان ہندوستان میں تمباکو اور سپاری چبانے کی عادت کی جگہ اب پان مسالحہ نے لے لی ہے ۔

three million tobacco deaths a year

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں