برطانیہ میں ہندوستانی نژاد نرس کی موت - آسٹریلیائی ریڈیو کی ملازم شرمندہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-03

برطانیہ میں ہندوستانی نژاد نرس کی موت - آسٹریلیائی ریڈیو کی ملازم شرمندہ

آسٹریلیا کے دو ریڈیو ملازم جو برطانیہ کے ایک ہاسپٹل جہاں پر حاملہ خاتون کیٹ میڈلٹن کا علاج جاری تھا ، کو جھوٹا کال کرنے والی ایک ملازم نے کہا کہ اسے اپنے کئے پر افسوس ہے اور وہ خود کو شرمندہ محسوس کررہی ہیں ۔ اس کال کی وجہ سے ایک ہندوستانی نژاد نرس نے خود کشی کرلی ۔ آسٹریلین ریڈیو کی ملازم ڈی جے میلگرے نے کہا کہ یہ شرارتی کال نشر نہیں کیاجانا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کبھی یہ نہیں چاہتیں کہ پھر سے اس کال کی سماعت کرے کیونکہ مجھ کر شرمندگی محسوس ہوتی ہے ، مجھے یہ کوشش کرنی چاہئے تھی کہ یہ شرارتی کال نشر نہ ہو۔ ہندوستانی نژاد نرس46سالہ جسنتا سلڈانا نے2012کے اواخر میں ٹو ڈے ایف ایم ڈی جیس گریک اور مائیکل کرسٹین کی جانب سے خود کو شاہی خاندان کا ظاہر کرتے ہوئے کال کرنے کے چندد نوں بعد پھانسی لے کر خود کشی کرلی تھی ۔ دونوں نے خود کو فون پر کوئن ایلزبتھ IIاور پرنس چارلس ظاہر کیا ۔ سلڈانا نے کنگ ایڈورڈVIIاسپتال لندن میں فون لفٹ کیا اور ایک اور نرس کو فون دے دیا جس نے ڈچس آف کیمبرج کے صحت کے بارے میں تازہ ترین معلومات سے آگاہ کیا تھا جس کے بعد شرارتی کام کے تعلق سے ریڈیو اسٹیشن کے خلاف عالمی سطح پر ناراضگی کا اظہار کیا گیا تھا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں