2/جون لندن آئی۔اے۔این۔ایس
برطانوی دارالعوام کو ایک آن لائن عرضداشت موصول ہوئی جس میں اندرون ملک عیدالفطر اور دیوالی کے موقع پر بینکس کو تعطیل کی گنجائش پیدا کرنے کی گزارش کی گئی ۔ ڈیلی میل نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ درخواست پر ایک لاکھ19ہزار افراد کی دستخطیں موجود ہیں اور عین ممکن ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ میں اس پر بحث ہو ۔ برطانوی قانون ے مطابق کسی بھی عرضداشت پر ایک لاکھ سے زائد دستخط ہوں تو اس پر بحث ہوسکتی ہے ۔ اگر عیدالفطر اور دیوالی کی تعطیل منظور ہوجائے تو برطانیہ کی تاریخ میں پہلی بار غیر عیسائی مذہبی تعطیلات ہوں گی جس کے بعد دیگر عقائد مذاہب کے پیروکاربھی اس نوعیت کے مطالبات پیش کرسکتے ہیں ۔ اخبار کے مطابق درخواست کی تفصیلات ، برطانوی دارالعوام کی بیک بنچ بزنس کمیٹی کے سپرد کی گئی ہیں جو عرضداشت پر بحث کرانے پر غور کرے گی ۔ جان ٹیمیں کی پوسٹ کردہ آن لائن درخواست ’’عیدالفطر اور دیوالی کو عام تعطیل دی جائے‘‘زیر عنوان ہے ۔ جس میں وضاحت کی گئی کہ میں یہ باور کرتا ہوں کہ ملک میں مقیم ہندوؤں اور مسلمانوں کی کثیر تعداد کے پیش نظر مذہبی اعتبار سے ان کے دو اہم تہواروں کو تعطیل دی جائے اور اسے باقاعدہ قانونی موقف حاصل ہو۔Petition calls on British leaders to consider Diwali, Eid holidays
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں