اطالوی بحریہ نے 1200 تارکین وطن کو بچا لیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-09

اطالوی بحریہ نے 1200 تارکین وطن کو بچا لیا

اطالوی بحریہ نے1200سے زیادہ تارکن وطن کو کل ایک بچاؤ مہم کے بعد بحفاظت نکال لیا ۔ سرکاری ذرائع نے یہاں یہ بات بتائی ۔ یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے ان تارکین وطن کو اٹلی اور مالٹا کے ساحلوں کے قریب بچایا گیا ۔ ان دونوں ممالک کے حکام کے مطابق یوروپ پہنچنے کی کوشش میں ان افراد کو وسطی بحیرہ روم میں مختلف ریسکیو آپریشنز کے دوران بچایا گیا ۔ اطالوی کوسٹ گارڈز کے مطابق اس نے اپنے جزیرے لامپا ڈوسا سے قریب75کلو میٹر کے فاصلے پر دو کشتیوں کو بچیا ۔ ان میں سے ایک پر94جب کہ دوسری پر580کے قریب تارکین وطن کو بچانے کے لئے آپریشن جاری ہے ،۔ مالٹا کی فوج کے مطابق اس نے103تارکین وطن کو بچایا جن میں13خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ یہ افراد ایک چھوٹی کشتی میں سوار تھے جو غرق ہونے والی تھی ۔ ایک امریکی بحری جنگی جہاز کی مدد سے کئے جانے والے اس آپریشن کے بعد5تارکین وطن کو خراب طبی حالت کے باعث فضائی ذریعہ سے مالٹا کے ایک ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ جمعرات5جون اور جمعہ6جون کے درمیان بھی3000سے زائد تارکین وطن کو سمندر سے بچایا گیا تھا۔ اطالوی کوسٹ گارڈ اور نیوی کے جہازوں نے سسلی کے قریبی ساحل، کانتا نیا،پالمیرو ، آگوسٹا اور پورٹو ایمپیڈدو کلی کے قریبی سمندروں سے مختلف کشتیوں پر سوار تارکین وطن کو بچایا ۔17ہزار کی آبادی والے شہر پوٹو ایمے ڈوکلی کے میئر کے مطابق وہاں ایک ہی دن میں1400تارکین وطن متوقع تھے ۔ لیلو فائر یٹو نے کہا کہ تارکین وطن کے حوالے سے صورتحال بری طرح سے قابو سے باہر ہے ۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ اطالوی حکام کے علاوہ یورپی یونین کی طرف سے بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں ۔، ذرائع کے مطابق اٹلی میں تارکین وطن کی آمد کا سلسلہ رواں برس تیز ہوگیا ہے جس کی ایک وجہ لیبیا کا عدم استحکام بھی ہے۔ قانون کی عملداری کے فقدان کے باعث وہاں ایسے کئی گروپ وجود میں آگئے ہیں جو لوگوں کو کشتیوں کے ذریعہ یورپ پہنچانے کے انتظامات کرتے ہیں ۔ اس کی ایک وجہ شام میں گزشتہ3برس سے زائد عرصے سے جاری خانہ جنگی بھی ہے۔ اطالوی حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ رواں برس یکم جنوری سے اب تک شمالی افریقہ سے بذریعہ سمندر47000تارکین وطن اٹلی پہنچ چکے ہیں ۔ یہ تعداد گزشتہ برس اسی عرصے کے مقابلہ میں10گناہ زیادہ ہے ۔، روم حکومت نے یورپی پارٹنرز سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مشکل صورتحال سے نمٹنے کے لئے اپنی مدد میں اضافہ کریں۔

Italy rescues 1,200 migrants including children, women

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں