صدر ایران علامہ حسن روحانی کا کل دورہ ترکی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-08

صدر ایران علامہ حسن روحانی کا کل دورہ ترکی

Iranian-President-Hassan-Rohani-Turkish-President-Recep-Tayyip-Erdogan
صدر ایران علامہ حسن روحانی توقع ہے کہ پیر9جون کو ترکی کا دورہ کریں گے جس کا مقصد شام کے واقعات پر تری ۔ ایران کشیدہ تعلقات کو بہتر بنانا ہے۔ علامہ روحانی کا یہ پہلا دورہ ترکی ہوگا۔ میڈیا نے آج یہ اطلاع دی ۔ قبل ازیں1996میں اس وقت کے صدر ایران اکبر ہاشمی فسنجانی نے ترکی کا دورہ کیا تھا۔ ژنہوا نے یہ اطلاع دی ۔ علامہ روحانی کے دورہ انقرہ کے دوران توقع ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی معاشی اور تہذیی تعلقات کے فروغ کے لئے کم از کم6نئے معاہدوں پر دستخط ہوں گے ۔، ایرانی قائد اور وزیر اعظم ترکی طیب اردگان ، اعلی سطحی اسٹراٹیجک کو آپریشن کونسل(ایس سی سی) کے پہلے اجلاس کے مشترکہ طور پر صدارت کریں گے ۔ اس اجلاس کے انعقاد کا منشاء، توانائی ، ٹرانسپورٹ ، سیاحت اور صنعت کے میدان میں تعاون کو وسعت دینا ہے ۔ گزشتہ سال ایران کے منصب صدارت پر علامہ روحانی کے انتخاب کے بعد سے دونوں ممالک ا پنے کشیدہ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ باہمی تعلقات میں کشیدگی ، گزشتہ3سال سے شام میں جاری تصادم کے سبب پیدا ہوئی ہے ۔ تصادم میں تہران اور انقرہ مختلف فریقین کی تائید کرتے ہیں ۔ باہمی تعلقات میں کشیدگی کا اثر دونوں ممالک کی باہمی تجارت پر بھی پڑا ہے ۔ ترکی کی اعداد و شمار کی ایجنسی سے دستیاب تازہ ترین مواد کے بموجب سال2013کے پہلے11مہینوں میں تجارت 13.5ملین ڈالر تک گھٹ گئی جو سال ماقبل یعنی2012میں تجارت کے مقابلہ میں35فیصد کم ہے ۔

Iranian President Hassan Rohani to visit Turkey as countries grow closer

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں