متحدہ عرب امارات کے مرد شہریوں کے لئے فوجی خدمت لازمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-08

متحدہ عرب امارات کے مرد شہریوں کے لئے فوجی خدمت لازمی

عرب امارات کے صدر نے آج ایک قانون جاری کرتے ہوئے امارات کے مرد افراد کے لئے فوجی خدمت کو لازمی قرار دیا۔ اس اقدام سے علاقہ میں اتھل پتھل پر خلیجی ممالک کی تشویش کا اظہار ہوتا ہے ۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات 7امارتی ممالک کی فیڈریشن کا ایک رکن ہے جہاں بیشتر تارکین وطن آباد ہیں، دہشت گردوں نے سعودی عرب جیسے ملک کو نشانہ بنایا مگر اسے بخش دیا ۔ دیگر خلیجی عرب ممالک کی طرح امریکہ کے حلیف ملک متحدہ عرب امارات کے مغربی ممالک کے ساتھ مضبوط فوجی تعلقات ہیں۔ مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ وہ اوپیک کے رکن ملک کی مدد کرنے کے پابند ہیں تاہم مغربی ممالک سے فوجی آلات خریدنے والے بڑے ملک متحدہ عرب امارات کا ایران کے زیر کنٹرول تین خلیجی جزائر پر اسلامی جمہوریہ کے ساتھ سرحدی تنازعہ ہے ۔ یو اے ای پڑوسی ممالک شام، ایران ، اسرائیل اور فلسطینی علاقوں میں لڑائی کے بارے میں چوکنا ہے ۔ اس قانون18تا30سال عمر کے تمام صحتمند مرد افراد پر اطلاق ہوگا ۔ یو اے ای کی سرکاری نیوز ایجنسی وام نے کہا کہ ہائی اسکول کی ڈری یا اس کے مساوی تعلیمی قابلیت رکھنے والے افراد کو9ماہ تک فوج میں خدمات انجام دینی پڑیں گی اور ہائی اسکول کی ڈگری نہ رکھنے والے افراد2سال کی خدمت کریں گے۔

Compulsory military service for UAE citizens enforced

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں