آسنسول مغربی بنگال میں طوفانی بارش - 5 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-12

آسنسول مغربی بنگال میں طوفانی بارش - 5 افراد ہلاک

آسنسول میں مسلسل اور چلچلاتی دھوپ سے سبھی پریشان تھے ۔، کہ بدھ کو اچانک دن کے تین بجے گھنگھور گھٹاچھائی اور گھن گرج اور بجلی کڑکنے کے ساتھ بارش ہوئی اور تیز ہوائیں چلنے لگیں،۔ اس آندھی اور بارش سے جہاں راحت ملی وہیں اس دوران الگ الگ واقعات میں5افراد ہلاک ہوگئے جب کہ کئی لوگوں کے سنگین زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔ آسنسول جنوبی تھانہ کے راہا لین میں ایک چار پہیہ گاڑی پر بجلی کا کھمبا گرنے سے گاڑی تباہ ہوگئی ۔ کئی درختوں کے گرنے اور متعدد لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ہیرا پور تھانہ علاقہ کے تحت برنپور شیام باندھ میں ریکھا کماری(17)، بارش کے دوران بیت الخلاء کے لئے باہر نکلی تو اس پر بجلی گری ، برنپور رحمت نگر میں کائنات لقمان(29) نامی ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ۔ آسنسول جنوبی تھانہ علاقہ کے مرکزی آسنسول مرزا غالب روڈ بسٹن بازار میں ایس خاتون کا جواں سال بیٹا محمد توصیف(25) بارش کے دوران اپنی چھت پر موجود تھا کہ اس کی موت واقع ہوگئی ۔ ہیرا پور تھانہ علاقہ کے برنپور اپر روڈ علاقہ میں ایک شخصبارش اور بجلی کڑکنے کے دوران ٹیلی ویژن دیکھ رہا تھا کہ اس کے گھر پر بجلی گرگئی جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ دو سنگین زخمیوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ۔ برنپور بس اسٹینڈ کے قریب جھگی میں ڈولی کا لندی نامی35سالہ خاتون کی بجلی گرنے سے موت ہوگئی۔ آسنسول ضلع اسپتال میں دونوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا ۔ شمالی آسنسول کے رام کرشن ڈنگال پنجابی پاڑی میں ایک دیوار گری جس کی زد میں آکر سونی کماری بیس سالہ سنگین زخمی ہوگئی۔ اس کا سر پھٹ گیا ۔ اسے آسنسول ضلع اسپتال میں لے جایا گیا ۔ آسنسول میونسپل کارپوریشن گیٹ پر ایک درخت کے گرنے سے بہت دیر تک آمد و رفت بند رہی ۔ دریں اثناء بدھ کو شام کو کولکاتا اور اس کے اطراف کے علاقوں میں بھی تیز آندھی کے ساتھ بارش سے موسم کا مزاج یکسر تبدیل ہوگیا اور لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔ تادم تحریر کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے ۔

Heavy rain in Asansol kills 5

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں